اپنا ضلع منتخب کریں۔

    FIFA World Cup Final: نورا فتیحی سمیت ان اسٹارس نے کیا ورلڈ کپ میں پرفارم، دیپیکا بھی آئیں نظر

    FIFA World Cup Final: نورا فتیحی سمیت ان اسٹارس نے کیا ورلڈ کپ میں پرفارم، دیپیکا بھی آئیں نظر (AFP)

    FIFA World Cup Final: نورا فتیحی سمیت ان اسٹارس نے کیا ورلڈ کپ میں پرفارم، دیپیکا بھی آئیں نظر (AFP)

    FIFA World Cup Final 2022 : کلوزنگ سیریمنی میں نورا فتیحی نے اپنے ڈانس سے فینس کو مدہوش کردیا ۔ اس کے علاوہ بی ٹی ایس میوزک نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ شروع ہوچکا ہے ۔ اس میں ارجنٹینا کا مقابلہ فرانس سے ہورہا ہے ۔ دونوں ہی ٹیموں نے دو دو مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے ۔ اس سے پہلے کلوزنگ سیریمنی میں نورا فتیحی سمیت کئی اسٹارس نے پرفارم کیا ۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ٹرافی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے قطر پہنچ چکی ہیں ۔ اختتامی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔ تقریبا 50 ہزار فینس فائنل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچے ہیں ۔

      کلوزنگ سیریمنی میں نورا فتیحی نے اپنے ڈانس سے فینس کو مدہوش کردیا ۔ اس کے علاوہ بی ٹی ایس میوزک نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا ۔ وہیں شاہ رخ خان کمنٹری پینل کا حصہ بنے اور انگلینڈ کے سابق لیجنڈ وین رونی کے ساتھ نظر آئے ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر اور کوچ روی شاستری بھی فائنل دیکھنے کیلئے قطر پہنچ چکے ہیں اور وہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خود اس کی جانکاری دی ۔ وہ ارجنٹینا کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ سبھی کی نظریں میسی پر ہیں ۔ وہ اس کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔

      لیونل میسی کو فائنل کیلئے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ان کے زخمی ہونے کی خبر آرہی تھی ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بڑا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے جرمنی کے سابق لیجنڈ لوتھر ماوتھس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ان کے نام 25 میچ تھے ۔ میسی موجودہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرچکے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ فائنل:آج ارجنٹینا اورفرانس ہوں گے آمنے سامنے،گولڈبوٹ کے لیے ان میں ہوگی جنگ


      یہ بھی پڑھئے: فیفا کی ورلڈ رینکنگ میں تیسرے مقام کیلئے کروشیا نے مراکش کو دی شکست، جانیے تفصیلات



      ہندوستان میں ویورشپ میں ڈیجیٹل نے ٹی وی کو چھوڑا پیچھے

      قطر فیفا ورلڈ کپ ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والا فٹ بال ورلڈ کپ رہا ہے ۔ صرف جیو سنیما پر ہی 100 ملین سے زیادہ فٹبال کے شائقین فیفا کے میچز کامشاہدہ کیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے جیو سنیما ایپ 20 نومبر سے اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر تین ہفتوں کیلئے ڈاون لوڈ کیا جانا والے نمبر ون مفت ایپ بن گیا ہے ۔ نیز ای کامرس، بینکنگ ، فائنانشیل سروسز ، آٹو ، فیشن ، ہوسپیٹلیٹی اور فن ٹیک کے 50 سے زیادہ برانڈز نے وائیکام 18 اسپورٹس کی فیفا ورلڈ کپ کی پیش کش میں شمولیت اختیار کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: