بالی ووڈ میں ’ چھما چھما‘ اور رنگیلا ’ گرل‘ کے نام سے مشہور فلم اسٹار ارمیلا ماتونڈکر اب سیاست کے میدان میں اپنا دم خم دکھائیں گی۔ ارمیلا بدھ کے روز کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ ارمیلا آج صبح 11 بجے دہلی پہنچیں۔ جس کے بعد انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ وہ شمال ممبئی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔
ارمیلا کے ساتھ کانگریس لیڈر سنجے نروپم، رکن اسمبلی اسلم شیخ اور جی ایس بھوشن پاٹل وغیرہ بھی دہلی پہنچے ہیں۔ بتا دیں کہ کانگریس پارٹی میں ارمیلا کو شامل کر کے انہیں شمالی ممبئی سے لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کی تیاری چل رہی ہے۔ ویسے اس سیٹ سے کانگریس میں پہلے سے ہی شامل بگ باس کی شلپا شندے بھی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ بی جے پی نے اپنے اس مضبوط گڑھ میں موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی کو ہی ایک بار پھر سے امیدوار بنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔