ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جے این یو طلبہ کی حمایت میں پہنچیں دیپکا پاڈوکون تو ٹوئٹر صارفین نے ’ چھپاک‘ کے بائیکاٹ کی چلائی مہم

جہاں ایک طرف دیپکا کو اس قدم کے لئے تعریفیں ملیں تو وہیں دوسری طرف جے این یو احتجاج میں دیپکا پاڈوکون کا شامل ہونا کچھ لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔

  • Share this:
جے این یو طلبہ کی حمایت میں پہنچیں دیپکا پاڈوکون تو ٹوئٹر صارفین نے ’ چھپاک‘ کے بائیکاٹ کی چلائی مہم
دیپکا پاڈوکون

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنی فلم چھپاک کی ریلیز سے دو دن پہلے منگل کو جے این یو پہنچی تھیں۔ انہوں نے یہاں پر احتجاج کر رہے لوگوں کے درمیان اپنی موجودگی درج کرائی تھی۔ جہاں ایک طرف دیپکا کو اس قدم کے لئے تعریفیں ملیں تو وہیں دوسری طرف جے این یو احتجاج میں دیپکا پاڈوکون کا شامل ہونا کچھ لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔ انہیں سوشل میڈیا پر اس احتجاج کا حصہ بننے کے لئے ٹرول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب ان کی آنے والی فلم چھپاک پر اس کا برا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پہلے پیش ٹیگ بائیکاٹ چھپاک ٹرینڈ کرتا دکھا تو وہیں اب لوگ تابڑ توڑ اس فلم کی ٹکٹ کینسل کر رہے ہیں۔



منگل کی رات سے ہی لوگوں نے دیپکا پاڈوکون کی آنے والی فلم ’ چھپاک‘ کی مخالفت کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہیں تو اب لوگ اس فلم کی پیشگی طور پر بک کی ہوئی ٹکٹ کو کینسل کر رہے ہیں۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ’ چھپاک‘ اس کینسل ٹکٹ کے اسکرین شاٹ بھی شئیر کر رہے ہیں۔ کسی نے اپنے پورے کنبہ کے ساتھ ٹکٹ کی بکنگ کی تھی تو کسی نے دوستوں کے ساتھ ۔



وہیں، کچھ لوگوں نے تو اپنے اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے سبھی سے اپیل کی ہے کہ چھپاک کی بجائے ’تاناجی‘ دیکھنے جائیں۔ ہیش ٹیگ بائیکاٹ چھپاک کے ساتھ فلم چھپاک کی پیشگی ٹکٹ کینسل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

First published: Jan 08, 2020 02:42 PM IST