ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 4 پر لگا سنگین الزام، جانیں کیا ہے معاملہ

بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی دھماکیدار فلم ’ ہاؤس فل 4‘‘ کو لے کر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 4 پر لگا سنگین الزام، جانیں کیا ہے معاملہ
ہاؤس فل 4

ممبئی۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی دھماکیدار فلم ’ ہاؤس فل 4‘‘ کو لے کر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ہاؤس فل فرنچائزی کی یہ فلم کامیڈی اور پیریڈ ڈرامہ کا کامبنیشن لے کر آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں اس ملٹی اسٹارر فلم کا ٹریلز ریلیز ہوا تھا۔ اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شاندار ردعمل ملے ہیں۔ وہیں، یہی ٹریلر فلم سازوں کے لئے ایک مصیبت بھی لے کر آیا ہے۔ اکشے کمار کی آنے والی اس فلم یعنی ہاؤس فل 4 پر ایک سنگین الزام لگ رہا ہے۔ یہ الزام میوزک چوری کا بتایا جا رہا ہے۔


دراصل، ڈکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہاؤس فل 4 کا ٹریلر جس دن ریلیز ہوا تھا، اسی دن سے کئی لوگوں نے اس کے بیک گراؤنڈ اسکور پر سوال اٹھائے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ اس کا بیک گراؤنڈ اسکور چرنجیوی اسٹارر فلم ’ قیدی نمبر 150 ‘ سے لیا گیا ہے۔ لیکن کہیں پر بھی اس کا کریڈٹ فلم سے جڑے لوگوں کو نہیں دیا گیا ہے۔


1-housefull-4


 

ڈکن کرونیکل نے ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ہاؤس فل 4 کے فلم سازوں نے میوزک ڈائریکٹر کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا ہے۔ فلم سازوں نے بیک گراؤنڈ اسکور کو صرف ٹریلر کے لئے استعمال کیا ہے یا پھر پوری فلم میں لیا ہے۔ اس کے بارے میں صحیح جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ فلم سازوں نے اس پر ابھی تک کوئی صفائی نہیں دی ہے۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میوزک ڈائریکٹر دیوی شری پرساد ان دنوں یوروپ دورے پر گئے ہیں۔ ہندوستان واپس آکر وہ اس معاملہ پر نوٹس لیں گے۔ ان کی ٹیم نے انہیں یہ جانکاری دی ہے۔
First published: Oct 02, 2019 10:44 AM IST