اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مذہب کے نام پر اداکاری چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم نے لیا ایک اور اہم فیصلہ

    زائرہ وسیم: فائل فوٹو

    زائرہ وسیم: فائل فوٹو

    زائرہ کے فلمی کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے سال 2016 میں عامر خان کے ساتھ فلم دنگل سے شروعات کی تھی۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے مذہب کے نام پر اداکاری سے کنارہ کشی کر کے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب فلموں میں کام نہیں کریں گی۔اب یہ خبر بھی ہے کہ زائرہ نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'دی اسکائی از پنک' کے پروموشن کا حصہ نہیں بنیں گی۔

      زائرہ نے فلم کے پروڈیوسر سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ انہیں پروموشن کا حصہ نہ بنائیں۔ بتا دیں کہ اگر زائرہ ایکٹنگ چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہتی ہیں تو 'دی اسکائی از پنک' ان کی آخری فلم ہوگی۔ اس فلم میں زائرہ 'عائشہ چودھری' کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں زائرہ کے علاوہ پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر اہم کردار میں ہیں۔ حال میں ہی اس فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے اور 11 اکتوبر کو یہ پردے پر آئے گی۔

      زائرہ کے فلمی کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے سال 2016 میں عامر خان کے ساتھ فلم دنگل سے شروعات کی تھی۔ اس کے بعد 2017 میں وہ سیکرٹ سپر اسٹار میں نظر آئیں۔ دونوں ہی فلموں میں ان کی کارکردگی کی خوب ستائش کی گئی۔ وہ ایک اسٹار کا درجہ حاصل کر چکی تھیں۔

      zaira

      اب مداحوں کو ان کی تیسری فلم کا انتظار تھا۔ لیکن اس کی ریلیز سے پہلے ہی زائرہ نے فلم صنعت چھوڑنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
      First published: