ارجن کپور کو نہیں اس ہالی ووڈ سوپراسٹار کو سوشل میڈیا پر اسٹاک کرتی ہیں Malaika Arora
اس ہالی ووڈ اسٹار کو اسٹاک کرتی ہیں ملائیکہ اروڑہ۔ (Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)
Malaika Arora Stalks THIS Hollywood Star: فلم فیئر ایوارڈز 2022 میں، جب ملائیکہ سے پوچھا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کس کو اسٹاک کرتی ہیں، تو ملائکہ نے شرماتے ہوئے اس کا جواب دیا تھا۔
Malaika Arora Stalks THIS Hollywood Star: ارباز خان سے الگ ہونے کے بعد ملائیکہ اروڑہ، بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں، لیکن ملائیکہ سوشل میڈیا پر کسی اور کو ہی اسٹاک کرتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹام کو اسٹاک کرتی رہتی ہیں ملائیکہ فلم فیئر ایوارڈز 2022 میں، جب ملائیکہ سے پوچھا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کس کو اسٹاک کرتی ہیں، تو ملائکہ نے شرماتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ کے سوپر اسٹار ٹام کروز کو اسٹاک کرتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ ٹام کروز کی بہت تعریف کرتی ہیں۔ جب ملائکہ سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ایموجی کون سا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایموجی جو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے والا ایموجی۔
ملائیکہ کا ہے ٹام پر کرش بتادیں کہ ٹام کروز ہمیشہ سے ملائیکہ اروڑہ کے کرش رہے ہیں۔ اداکارہ ان کی تصویریں بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ملائیکہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور ٹام کروز کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔ ملائیکہ نے پوسٹ کے ساتھ لکھا ٹام اور دل والی ایموجی لگائی۔ یہ پوسٹ ایک فین پیج نے بھی شیئر کی تھی۔
اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں ٹام کی تصویریں اس سال مئی میں بھی ملائکہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹام کی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’میرا ہمیشہ کا فیوریٹ‘۔ 2021 میں ملائکہ نے ٹام کروز کی تصاویر کا کولاج بناکر اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔ جس میں اداکارہ یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ ٹام عمر کے ساتھ کس طرح خوبصورت ہوتے جارہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔