ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کے بعد اب اس بڑے فلم ساز کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت، انڈسٹری کو پھر لگا بڑا صدمہ

ہارر فلموں کے لئے مشہور کمار رامسے (Kumar Ramsay) کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ 85 سال کی عمر میں رامسے برادرز کے سب سے بڑے کمار رامسے اب نہیں رہے ہیں۔

  • Share this:
دلیپ کمار کے بعد اب اس بڑے فلم ساز کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت، انڈسٹری کو پھر لگا بڑا صدمہ
ہارر فلموں کے لئے مشہور کمار رامسے (Kumar Ramsay) کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ 85 سال کی عمر میں رامسے برادرز کے سب سے بڑے کمار رامسے اب نہیں رہے ہیں۔

ممبئی۔ لوگ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کی موت سے ابھی ابر بھی نہیں پائے تھے کہ ایک اور افسوسناک خبر سامنے آگئی۔ ہارر فلموں کے لئے مشہور کمار رامسے (Kumar Ramsay) کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ 85 سال کی عمر میں رامسے برادرز کے سب سے بڑے کمار رامسے اب نہیں رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق انہوں نے ممبئی کے ہیرانندانی میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔


ہارر فلموں کی اسکرپٹ لکھنے والے کمار رامسے بیوی شیلا اور ان کے تین بیٹے راج رامسے ، گوپال رامسے اور سنیل رامسے کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے بیٹے گوپال کے مطابق ان کا انتقال جمعرات کی صبح 5.30 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ فلم ساز ایف یو رامسے کے بیٹے کمار رامسے سات بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان بھائیوں نے ہارر فلمیں بنائیں اور ان کا نام ہارر فلموں کے لئے جانا جاتا ہے۔


ہالی ووڈ کی ہارر فلموں میں ہندوستانی مصالحے کا تڑکا ڈالتے ہوئے ان بھائیوں نے بھوت ۔ پریت کی کہانیوں پر فلمیں بناکر اور تھیٹر میں موجود ناظرین کو خوفزدہ کردیا۔ ان کی فلموں کو خوب پسند کیا گیا۔ 70-80 کی دہائی میں کم بجٹ میں کئی شاندار فلمیں دینے والے رامسے برادرس میں کمار اسکرپٹ سنبھالتے تھے۔ ان فلموں کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ رامسے برادرس کی فلموں میں 'اور کون؟' اور 'دہشت' ، 'سایہ' ، 'کھوج' ، 'پرانا مندر' جیسی فلمیں شامل ہیں۔ سایا میں شتروگھن سنہا تھے تو کھوج میں رشی کپوت اور نصیرالدین شاہ تھے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 08, 2021 01:54 PM IST