உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو ڈراپ پلانے سے کیا انکار، ایف آئی آر درج

    پاکستانی اداکار فواد خان

    پاکستانی اداکار فواد خان

    پاکستانی قانون کے مطابق اینٹی پولیو ڈراپس میں لاپرواہی کے مقدمے میں جرمانے سے لیکر دو سال تک کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    • Share this:
      پاکستانی اداکار فواد خان کے خلاف لاہور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ معاملہ پولیو ٹیم کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ پولیو ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ فیصل ٹاؤن ریزیڈنسی میں واقع اداکار کے گھر پر ان کی بیٹی کو پولیو ڈراپ پلانے کیلئے گئے تھے لیکن ان کی اہلیہ نے نہ صرف بچی کوپولیو ڈراپ پلانے سے روکا بلکہ بدتمیزی بھی کی۔

      ایف آئی آر کے مطابق فواد خان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو پولیو ڈراپ پلانے کی مخالفت کی۔ ساتھ ہی گھر پر آئی ٹیم سے برا سلوک بھی کیا۔ اتنا ہی نہیں فواد خان کے ڈرائیور نے بھی پولیو ٹیم کے ساتھ اچھا رویہ نہیں کیا۔

      ضلع کے ایک افسر نے بتایا کہ فواد خان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو ڈراپ نہ پلانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ یہ معاملہ پوری طرح سے ان کی لاپرواہی کا ہے۔ ساتھ پی پولیو ورکرس کے ساتھ  برا رویہ اختیار کرنا پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔

      پاکستانی قانون کے مطابق اینٹی پولیو ڈراپس میں لاپرواہی کے مقدمے میں جرمانے سے لیکر دو سال تک کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
      First published: