شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کےخلاف ایف آئی آر درج، لکھنؤ میں 86 لاکھ روپےکےفلیٹ کامعاملہ
گوری خان ڈیزائنز (Gauri Khan Designs) کے نام سے اپنی کمپنی چلاتی ہیں۔
گوری ایک فلم پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ گوری خان ڈیزائنز (Gauri Khan Designs) کے نام سے اپنی کمپنی چلاتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے سدھارتھ ملہوترا، فرح خان، رنبیر کپور اور جیکولین فرنینڈس سمیت کئی مشہور شخصیات کے گھر سجائے ہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی اہلیہ گوری خان (Gauri Khan) کے خلاف بدھ کو لکھنؤ، اتر پردیش میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گوری کے خلاف مقدمہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 409 (مجرمانہ طور پر اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد دیگر دو افراد تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے سی ایم ڈی انیل کمار تلسیانی اور اس کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی ہیں۔
شکایت ممبئی کے رہنے والے جسونت شاہ (Jaswant Shah) نے درج کروائی ہے، جنھوں نے الزام لگایا کہ انھوں نے لکھنؤ کے سوشانت گالف سٹی علاقے میں واقع تلسیانی گالف ویو میں واقع ایک پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی، لیکن 86 لاکھ روپے کی ادائیگی کے باوجود فلیٹ کا قبضہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے یہ اپارٹمنٹ تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرز گروپ سے خریدا ہے۔ گوری خان ان کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں۔ گوری معروف فلم پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت ہیں جو گوری خان ڈیزائنز (Gauri Khan Designs) کے نام سے اپنی کمپنی چلاتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے سدھارتھ ملہوترا، فرح خان، رنبیر کپور اور جیکولین فرنینڈس سمیت کئی مشہور شخصیات کے گھر سجائے ہیں۔ اس کے علاوہ گوری نے عالیہ بھٹ کی وینٹی وین اور اپارٹمنٹ کو ڈیزائن کیا۔
حال ہی میں انھوں نے اپنا رئیلٹی ٹی وی شو ڈریم ہومز ود گوری خان کا آغاز کیا، جو لگژری سجاوٹ اور میگزین کے کور کے لائق مشہور شخصیات کے گھروں کو ڈیزائن کرنے کے پیچھے سوچنے کے عمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
شو کی چھ اقساط میں گوری ناظرین کو اس بات کی جھلک دکھاتی ہیں کہ وہ کس طرح مشہور شخصیات کے گھروں کو تبدیل کرتی ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔