ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پھر چھیڑ چھاڑ میں پھنسے سنگر میکا سنگھ ، فیشن ڈیزائنر نے درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی : پوپ سنگر میکا سنگھ کے خلاف ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون فیشن ڈیزائنر ہے اور وہ میکا سنگھ کی شناسا بھی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 05, 2016 10:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پھر چھیڑ چھاڑ میں پھنسے سنگر میکا سنگھ ، فیشن ڈیزائنر نے درج کرائی ایف آئی آر
ممبئی : پوپ سنگر میکا سنگھ کے خلاف ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون فیشن ڈیزائنر ہے اور وہ میکا سنگھ کی شناسا بھی ہے۔

ممبئی : پوپ سنگر میکا سنگھ کے خلاف ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون فیشن ڈیزائنر ہے اور وہ میکا سنگھ کی شناسا بھی ہے۔ چھیڑ چھاڑ کا یہ واقعہ میکاکے گھر میں پیش آیا تھا ۔ ممبئی پولیس کے مطابق یہ معاملہ آج صبح کا ہے۔

متاثرہ فیشن ڈیزئنر آج دوپہر ورسوا پولیس اسٹیشن آئی اور اس نے میکا کے خلاف شکایت درج کرائی۔ متاثرہ کا بیان لینے کے بعد پولیس نے شام کو سنگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ میکا کے خلاف دفعہ 354، 323، 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی میکا سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون اور میکاایک دوسرے کو پہچانتے ہیں۔ آج صبح پیسے کے لین دین کے سلسلے میں دونوں ایک دوسرے سے ملے تھے۔ وہیں کسی بات پر دونوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کہا سنی کے بعد میکا نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔

ادھر میکا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی میکا کے گھر میں زبردستی گھس آئی تھی۔ میکا سے بزنس کے لئے پیسے مانگے تھے۔ اس معاملے میں میکا نے بھی لڑکی کے خلاف تحریری شکایت ورسووا پولیس اسٹیشن میں دی ہے۔

First published: Jul 05, 2016 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading