ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عرفان خان اور رشی کپور پر قابل اعتراض تبصرہ کرکے بری طرح پھنسا یہ بالی ووڈ اداکار، درج ہوئی ایف آئی آر

کمال آر خان کے خلاف یہ ایف آئی آر یوا سینا کی کور کمیٹی کے رکن راہل کنل نے درج کرائی ہے۔

  • Share this:
عرفان خان اور رشی کپور پر قابل اعتراض تبصرہ کرکے بری طرح پھنسا یہ بالی ووڈ اداکار، درج ہوئی ایف آئی آر
عرفان خان اور رشی کپور پر قابل اعتراض تبصرہ کرکے بری طرح پھنسا یہ بالی ووڈ اداکار

ممبئی: آنجہانی بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) اور عرفان خان (Irrfan Khan) پر قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے کے معاملے میں اداکار اور پروڈیوسر کمال راشد خان (Kamaal R Khan) پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اداکار کے خلاف مضافاتی علاقہ باندرا میں بدھ کو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ کمال آر خان کے خلاف یہ ایف آئی آر یوا سینا کی کور کمیٹی کے رکن راہل کنل نے درج کرائی ہے۔ دراصل، 29 اپریل کو رشی کپور کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد کمال آر خان (Kamaal R Khan derogatory tweets about Rishi Kapoor And Irrfan Khan) نے ایک ایک کرکے آنجہانی اداکار کے خلاف ٹوئٹ کرنا شروع کردیا۔


رشی کپور کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پر کمال آر خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ’رشی کپور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میں بس ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں۔ سر ٹھیک ہوکر واپس آجانا۔ نکل مت لینا، کیونکہ شراب کی دوکان بس 3-2 دن میں کھلنے والی ہے’۔ اداکار کمال آر خان کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جم کر تنقید بھی کی تھی۔


اس سے پہلے کمال آر خان نے آنجہانی اداکار عرفان خان (Late Actor Irrfan Khan) کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹوئٹ کئے تھے۔ اس سے پہلے عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کے انتقال کی خبر آنے پر بھی اداکار نے عرفان خان پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’عرفان خان کو بد دعا لگی ہے، تبھی وہ کینسر سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی ماں چل بسیں’۔ اپنے اس ٹوئٹ کے بعد کمال آر خان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے، جس کے بعد کے آر کے نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔


کمال آر خان نے مسلسل کئی قابل اعتراض ٹوئٹ کئے۔

حالانکہ، کمال آر خان کے قابل اعتراض ٹوئٹ کا سلسلہ یہیں نہیں تھما اور انہوں نے ایک ایک کرکے کئی قابل اعتراض ٹوئٹ کئے، جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اکاونٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا، لیکن، اپنے قابل اعتراض ٹوئٹس پر معافی مانگنے کے بجائے کمال راشد خان نے ٹرولرس کو نشانے پر لینا شروع کردیا۔ حالانکہ، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کمال آر خان نے اس طرح کے ٹوئٹ کئے ہوں، وہ اکثر ہی بالی ووڈ شخصیات کو لے کر ایسے ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor Ahuja) کو بھی نشانے پر لینے کی کوشش کی تھی۔
First published: May 22, 2020 03:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading