ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پونم پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج، بوائے فرینڈ کے ساتھ لاک ڈاون میں گھومنا پڑا مہنگا، کار بھی ضبط

اطلاعات کے مطابق، پونم پانڈے مرین ڈرائیو میں اپنے بوائے فرینڈ سیم احمد کے ساتھ لاک ڈاون کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھوم رہی تھیں۔

  • Share this:
پونم پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج، بوائے فرینڈ کے ساتھ لاک ڈاون میں گھومنا پڑا مہنگا، کار بھی ضبط
پونم پانڈے کی فائل فوٹو

ممبئی۔ ماڈل، اداکارہ پونم پانڈے (Poonam Pandey ) اور ان کے بوائے فرینڈ سیم احمد کے خلاف ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان کے اوپر لاک ڈاون (Lockdown)  ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پونم پانڈے اور ان کے ایک ساتھی بغیر کسی وجہ کے باہر گھوم رہے تھے۔ ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے اوپر تعزیرات ہند کی دفعات 188, 269 اور 51 (بی) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پونم اور ان کے بوائے فرینڈ سیم پر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔


اطلاعات کے مطابق، پونم پانڈے مرین ڈرائیو میں اپنے بوائے فرینڈ سیم احمد کے ساتھ لاک ڈاون کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھوم رہی تھیں۔ دونوں کے گھومنے کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے ان کی بی ایم ڈبلیو کار  (MH 04 FA 2456) بھی ضبط کر لی ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اسی گاڑی میں گھوم رہے تھے۔




 




View this post on Instagram




 

Caption this.


A post shared by Poonam Pandey (@ipoonampandey) on





پونم پانڈے ان دنوں لاک ڈاون میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی تصویریں پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی۔ اس کے بعد پونم پانڈے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔ فوٹو میں پونم پانڈے اپنے بوائے فرینڈ کو بوسہ دیتی نظر آئی تھیں۔
First published: May 11, 2020 01:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading