ممبئی۔ 2020 شروع ہوتے ہی بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو لے کر چرچائیں تیز ہو گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے راجکمار راؤ کی آنے والی فلم ’لوڈو‘۔ حال ہی میں فلم کے ہیروراجکمار راؤ نے لوڈو کے دو۔ دو فرسٹ لک شئیر کئے ہیں لیکن اس میں وہ ہیرو کے ساتھ ساتھ ہیروئن بھی بنے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایک زبردست تجربہ کیا۔ انہیں میک اپ کے ذریعہ ایک خوبصورت لڑکی بنایا گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ فلم کے فرسٹ لک میں راجکمار راؤ کو پہچاننا ہی مشکل ہے۔ لڑکی کے لک میں راجکمار راؤ کو دیکھ کر آپ دھوکہ کھا جائیں گے۔

لوڈو کا فرسٹ لک
دراصل، ایک اور ہٹ کی تلاش میں راؤ نے ناظرین کے لئے کچھ الگ کرنے کی ٹھانی ہے۔ اس بار راجکمار لڑکی بن کر ناظرین کے سامنے آئیں گے۔ حال ہی میں راجکمار راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’ لوڈو‘ کا فرسٹ لک شئیر کیا ہے۔ انہوں نے کل دو تصویریں شئیر کی ہیں۔ پہلی فلم میں وہ لڑکی بنے میک اپ اور لہنگا چولی میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں، دوسرے میں لمبے بالوں والے راجکمار راؤ بائک پر پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بائک پر اداکار متھن چکرورتی کے ڈائیلاگ ’ کوئی شک‘ کے ساتھ ان کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے۔

الگ لک میں راجکمار راؤ
راجکمار راؤ لڑکی کے لک میں بیحد خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھی یہ بات مانی ہے۔ وہیں، اس لک نے اس فلم کو زبردست سرخیاں دلائی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔