ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اسپتال سے سامنے آئی دلیپ کمار کی پہلی تصویر، ساتھ میں نظر آئیں بیوی سائرہ بانو

اداکار دلیپ کمار کی پہلی تصویر سامنے آئی ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو خود دلیپ کمار کی بیوی اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جس میں دلیپ کمار کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:
اسپتال سے سامنے آئی دلیپ کمار کی پہلی تصویر، ساتھ میں نظر آئیں بیوی سائرہ بانو
دلیپ کمار اور سائرہ بانو

ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی پہلی تصویر سامنے آئی ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو خود دلیپ کمار کی بیوی اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جس میں دلیپ کمار کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔


یہ  تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں۔ فوتو میں دلیپ کمار  کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہٰن اور اپنے ہاتھ سے دلیپ کمار کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ بتادیں کہ کمار کو صحت خراب ہونے کے چلتے اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


Twitter @TheDilipKumar


بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار  (Dilip Kumar) کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کی طبیعت کی جانکاری دے رہی ہیں۔  آج صبح اتوار کو صحت کی وجوہات کے چلتے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں دلیپ کمار کو داخل کرایا گیا تھا تب بھی سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرکے ان کے بارے میں جانکاری دی تھی۔


اب سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہاٹس ایپ پر فارڈ کا یقین نہ کریں، دلیپ صاحب ٹھیک ہیں۔ آپ کی دعاؤں کیلئے تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس آجائیں گے انشااللہ۔

Printshot Twitter


واضح ہو کہ معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیاہے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ ک۔ار کے اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال میں لے جایا گیا ،ہندوجا کا نان کوویڈ19 اسپتال ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

ای ٹائمس میں شائع ایک خبر کے مطابق ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور انہیں bilateral pleural effusion کی وجہ سے آئی سی میں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 07, 2021 10:47 PM IST