بالی ووڈ میں کسنگ سین اب عام ہو گیا ہے۔ جب بات ہوتی ہے انٹیمیٹ سین کی تو اسٹارس انہیں کرنے میں بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ لیکن بات کریں گے ان 5 بالی ووڈ اسٹارس کی جنہوں نے فلموں میں فحش سین کرنے کے لئے ایسی تکنیک کا استعمال کیا جو حیران کرنے والی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔
ملیکا شیراوت فلم ’مرڈر‘ سے لوگوں کی نظروں میں آئی تھیں۔ فلم میں انہوں نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ انٹیمیٹ سین دے کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئے تھے۔ لیکن آپ کو بتا دیں کہ ان کے بھائی اور کو پروڈیوسر کا ماننا ہے کہ ملیکا شیراوت نے فلموں میں فحش سین کے لئے بالی ڈبل کا استعمال کیا۔ لیکن وہیں ملیکا نے دعوی کیا کہ انہوں نے خود یہ سین فلمائے تھے۔
فلم ’بینڈٹ کوین‘ کی اداکارہ سیمان بسواس نے فلم میں ریکارڈ توڑ اداکاری کی تھی۔ فلم میں انہوں نے پھولن دیوی کا کردار ادا کیا تھا جس کی کئی بار عصمت دری ہوئی تھی۔ فلم میں کئی ریپ سین تھے جس میں اداکارہ کو نیوڈ دکھایا گیا تھا لیکن آپ کو بتا دیں کہ نیوڈ مناظر کے لئے سیما نے باڈی ڈبل کا استعمال کیا تھا۔
سلمان خان کی طرح علی ظفر بھی فلموں میں فحش سین کے لئے کبھی رازی نہیں ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ کس سین کے لئے بھی انہوں نے فلم ’لندن پیرس نیویارک‘ میں باڈی ڈبل لیا تھا۔
مشہور اداکارہ منیشا کورائلا نے اپنی متعدد فلموں میں فحش سین کئے ہیں۔ لیکن منیشا نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے انٹیمیٹ سین کے لئے باڈی ڈبل کا ہی استعمال کیا تھا۔
فلم ’فائر‘ ہم جنس پرستی پر مبنی تھی جس میں انٹیمیٹ سین کی بھرمارتھی۔ فلم میں نندیتا اور شبانہ اعظمی کے بیچ کئی انٹیمیٹ سین فلمائے گئے تھے۔ لیکن نندیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لئے باڈی ڈبل کا استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جانئے آخر کیوں شادی کے بعد ہنی مون پر جانا ہوتا ہے بےحد ضروری سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔