ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میتھلی ٹھاکر کا بڑا بیان، کہا- ان کے ساتھ بھی...

بہار کی مشہور لوک فنکار میتھلی ٹھاکر (Maithili Thakur) نے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ میتھلی ٹھاکر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں باہری فنکاروں کے لئے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میتھلی ٹھاکر کا بڑا بیان، کہا- ان کے ساتھ بھی...
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میتھلی ٹھاکر کا بڑا بیان

نئی دہلی: فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت پر اب بہار لوک فنکاروں کا بھی غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ بہار کی مشہور لوک فنکار میتھلی ٹھاکر (Maithili Thakur) نے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ میتھلی ٹھاکر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں باہری فنکاروں کے لئے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے غمزدہ میتھلی ٹھاکر  اپنے یوٹیوب چینل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہتی ہیں، ’وہ کمپرومائز (سمجھوتہ) کرکے کوئی بھی کام نہیں کریں گی، جو چیز انہیں صحیح لگے گا، وہیں کریں گی۔ اب وہ بالی ووڈ فلموں کے کور سانگ نہیں گائیں گی۔ اب ہمارے یوٹیوب چینل پر بالی ووڈ کے کور سانگ نہیں ڈالے جائیں گے’۔


سشانت کی موت سے غمزدہ میتھلی کا بڑا بیان


میتھلی ٹھاکر نے اپنے بھائی کے یوٹیوب چینل پر سشانت سنگھ راجپوت کی سوسائڈ (خود کشی) پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں، ’پہلے میں بالی ووڈ فلمیں نہیں دیکھتی تھی۔ گزشتہ تین - چار دنوں سے بہت پریشان تھی۔ سشانت سنگھ ہمارے پسندیدہ اداکار تھے۔ ان کی اچانک موت کا مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا تھا۔ تین - چار دنوں کے بعد میں یو ٹیوب پر آئی ہوں۔ اب ہمارے بھائی کا یوٹیوب چینل کافی چینج ہونے والا ہے، ہم سمجھوتہ کرکے کوئی کام نہیں کرسکتے’۔


سشانت سنگھ راجپوت نے اچانک خودکشی کرلی تھی، جس سے پوری فلمی دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
سشانت سنگھ راجپوت نے اچانک خودکشی کرلی تھی، جس سے پوری فلمی دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو


واضح رہے کہ میتھلی ٹھاکر نے اپنے بھائی رشبھ ٹھاکر کے ساتھ ایک یوٹیوب چینل پر بھی پرفارمنس کرتی ہیں۔ میتھلی ٹھاکر کے والد رمیش ٹھاکر نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہتے ہیں، ’یہ بات سچ ہے کہ میری بیٹی سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کافی غمزدہ ہے۔ ہم لوگوں کو سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ہم لوگوں کو امید تھی کہ بہار کے ہونے کے سبب بہار کے لوک فنکاروں کو کافی مدد ملتی، لیکن جس طرح سے بالی ووڈ سے ان کو لےکر خبر آرہی ہے اس سے ہم لوگ کافی پریشان ہیں، اسی لئے میری بیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ اب وہ بالی ووڈ کے کور سانگ اپنے یو ٹیوب چینل پر نہیں گائیں گی’۔

حال کے دنوں میں میتھلی ٹھاکر نے لوک گیت میں بڑا نام کیا ہے۔ وہ 2017 سے مشہور ہوئیں جب اس نے رائزنگ اسٹار کے سیزن -1 میں حصہ لیا۔ میتھلی ٹھاکر شو کی پہلی فائنلسٹ تھی، انہوں نے اوم نما شوائے گانا گایا، جس نے فائنل میں ان کو سیدھے پہنچا دیا۔ وہ دو ووٹوں سے ہاکر دوسرے مقام پر رہیں۔ اس شو کے ختم ہونے کے بعد ان کی انٹرنیٹ پر مقبولیت بڑھ گئی۔ یوٹیوب اور فیس بک پر ان کے ویڈیو کافی وائرل ہوتے ہیں۔ میتھلی ٹھاکر میتھلی اور بھوجپوری گانے کے ساتھ ساتھ اور کئی زبانوں میں گانا گا رہی ہیں۔ چھٹھ گیت اور کجری گیت میں خاص طور پر ان کی مقبولیت ہے۔ ان کے بھائی کے یوٹیوب چینل پر تقریباً 15 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔

 
First published: Jun 21, 2020 11:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading