اپنی اانے والی جاسوسی ایکشن تھریلر سیریز ’سیٹاڈیل‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے شیئر کیا ہے کہ انہیں 22 سال کے کرئیر میں پہلی مرتبہ یکساں فیس ملی ہے۔ حال ہی میں ساتھ بائے ساوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول کی افتتاح پر ایمزان اسٹوڈیوز کے سربراہ جینفر سلکے کے ساتھ انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے کہا، یہ کہہ شائد میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں۔ اس پر بھی منحصر کرتا ہے کہ کون اسے دیکھ رہا ہے۔ میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کررہی ہوں، میں لگ بھگ 70 فیچرس اور دو ٹی وی شو کیے ہیں۔
برابر کا کام کرنے پر بھی ملتی تھی کم فیس-پرینکا پرینکا چوپڑا نے کہا، ’جب میں نے سیٹاڈیل کیا، یہ پہلی مرتبہ تھا کہ مجھے برابر کا پیمنٹ ملا۔ مجھے اس پر ہنسی آرہی ہے، لیکن یہ ایک طرح کا پاگل پن ہے ۔میں برابر کا کام کرتی تھی، لیکن مجھے کم فیس ملتی تھی، لیکن جس اطمینان سے ایمزون اسٹوڈیوز نے کہا، یہ وہی ہے جس کے آپ حقدار ہیں، آپ کو -لیڈ ہیں، یہ فیئر ہے، اور میں ایسا تھی۔‘ آپ صحیح کہہ رہے ہیں، یہ ٹھیک ہے۔‘
سیٹاڈیل میں پرینکا کے ساتھ نظر آئیں گے رچرڈ میڈین
سیٹاڈیل پرائم ویڈیو کی آنے والی بگ بجٹ، گلوب ٹراٹنگ اسپائی تھریلر ہے، جسے روسو بردرس اور شو رنر ڈیو ڈویل کی جانب سے بنایا گیا ہے، اس میں پرینکا کے ساتھ رچرڈ میڈین بھی ہیں۔
اداکارہ نے آگے کہا، مجھے حیرانی ہے کیا ایسا اس لیے ہو، کیونکہ وہاں ہالی ووڈ میں بہت کم خاتون فیصلہ ساز ہیں؟ اگر کوئی خاتون وہ فیصلہ نہیں لیتی تو کیا یہ ایک الگ بات چیت ہوتی؟ وہ بات چیت نہیں ہیں جو بہت آسانی سے ہوگئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔