کرینہ کپور کو آج کون نہیں جانتا، کرینہ کپور بالی ووڈ کی بیگم بھی کہی جاتی ہیں۔ فلم ریفیوجی سے اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی کرینہ ایک سے بڑھ کر ایک ابہترین فلموں میں کام کرچکی ہین۔ کرینہ کپور کے ایک ایسے قصے کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جارہے ہیں، جسے شائد ہی آپ نے سنا ہوگا۔
فائٹ سین دیکھ کر گھبرا گئی کرینہ 80 کی دہائی میں اسٹارس جب شوٹنگ پر جاتے تھے تو اکثر اپنے بچوں کو ساتھ لے جاتے تھے۔ ایک بار رندھیر کپور کرینہ کو اپنی فلم ’پکار‘ کے سیٹ پر لے گئے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن لیڈ رول میں تھے۔ جس دن بے بو یعنی کرینہ کپور شوٹ پر گئیں، اس دن فائٹ کا سین فلمانا تھا۔ جیسے ہی شوٹنگ شروع ہوئی امیتابھ اور رندھیر ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ کرینہ اس وقت کافی چھوٹی تھیں۔ ایسے میں وہ سمجھ نہیں پائی کہ یہ رئیل فائٹ نہیں بلکہ شوٹنگ کا حصہ ہے۔
فائٹ سین دیکھ کر کرینہ گھبرا گئیں اور امیتابھ بچن کے پیروں کو پکڑ کر رونے لگیں۔ اس دوران کرینہ کپور کی عمر محض 3-4 سال ہی تھی۔ کرینہ نے روتے روتے امیتابھ سے کہا، ’پلیز میرے پاپا کو مت مارئیے‘۔ کرینہ کپور کی معصومیت دیکھ کر سیٹ پر موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے تھے۔ اس دوران کرینہ کے پیر میں چوٹ بھی لگ گئی تھی۔ امیتابھ نے کرینہ کو اپنے پیروں پر سے اٹھایا اور انہیں گود میں لے کر چپ کرایا۔ انہوں نے ننھی کرینہ کے پیروں میں دوا بھی لگائی۔ تب کہیں جا کر اداکارہ چپ ہوئی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔