بگ باس کے اس سابق کنٹیسٹٹ کی ہوئی موت، 15 دن پہلے ہوئی تھی یہ بیماری، سوشل میڈیا پر غم کی لہر۔۔۔
اپنے بیانوں کے چلتے سرخیوں میں رہے بگ باس (Bigg Boss) کے سابق کنٹیسٹنٹ سوامی اوم (Swami Om) کا انتقال ہو گیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 03, 2021 06:13 PM IST

اپنے بیانوں کے چلتے سرخیوں میں رہے بگ باس (Bigg Boss) کے سابق کنٹیسٹنٹ سوامی اوم (Swami Om) کا انتقال ہو گیا ہے۔
اپنے بیانوں کے چلتے سرخیوں میں رہے بگ باس (Bigg Boss) کے سابق کنٹیسٹنٹ سوامی اوم (Swami Om) کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو غازی آباد کے لونی میں واقع DLF انکر وہار میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور تین ماہ پہلے انہیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد کمزوری کے سبب انہیں چلنے پھرنے میں کافی پریشانی ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں آدھے جسم میں لقوہ بھی ہو گیا تھا۔ 15 دن پہلے لقوہ ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔
بگ باس (Bigg Boss) کے سابق کنٹیسٹنٹ سوامی اوم (Swami Om) کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شوک کی لہر دوڑ گئی۔ ڈی این اے کی ایک خبر کے مطابق ان کے دوسر مکیش جین کے بیٹے ارجن جین نے بتایا کہ لقوہ (Paralysis attack) آنے کے بعد وہ زیادہ پریشانی میں تھے۔ ان کا علاج ایمس میں چل رہا تھا۔
سوامی اورم کی آخری رسوم بدھ کو دہلے کے نگم طودھ گھاٹ پر دوپہر میں ادا ہوگی۔ سوامی اوم کا نام کئی تنازعہ سے جڑا ہوا ہے۔ بگ باس (Bigg Boss) سیزن دس سے بھی انہیں نکال دیا گیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ سال 2017 میں رازداری جیسے سنگین مسئلے پر سپریم کورٹ نے 24 اگست 2017 کو بگ باس سے مشہور ہوئے سوامی اوم پر سپریم کورٹ نے دس لاکھ روپئے کا جرمانہ لگا دیا تھا۔ دراصل انہوں نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کیلئے سی جے آئی CJI ست سفارش کیوں لی جاتی ہے؟ کورٹ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ بتایا تھا لیکن سوامی اووم نے اس پر جواب دیا تھا کہ وہ بگ باس کے ذریعے پہلے ہی بہت پبلسٹی پا چکے ہیں۔ اس معاملے گزشتہ سال کورٹ نے انہیں جرمانے کے دس لاکھ کی جگہ 8 ہفتے میں پانچ لاکھ روپئے جمع کروانے کو کہا تھا۔