حیدرآباد: کرکٹرس اور فلم انڈسٹری کا رشتہ پرانا ہے، کرکٹروں نے فلم اداکار اوں سے شادی اور اداکاری کے ذریعہ اس رشتہ کو قائم رکھا- منصور علی خان، سندیپ پاٹل سے لےکر وراٹ کوہلی اس کی مثال ہیں۔ اس کی نئی مثال آل راونڈر عرفان پٹھان ہیں، جنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو حیران کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک تمل فلم میں اداکاری کر رہے ہیں۔ عرفان پٹھان اکثر یہ کہتے آرہے ہیں کہ کرکٹ کے بعد ان کی دوسری دلچسپی فلم ہے۔ دراز قد اور خوبصورت عرفان پٹھان کے مداح جہاں اس انکشاف سے خوش ہیں، وہیں انہیں اس بات کا تجسس بھی ہے کہ وہ ایک تمل فلم میں کس طرح کام کرپائیں گے۔ کیونکہ وہ ایک پروفیشنل اداکار نہیں ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر فلم کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بتانےکی کوشش کی کہ اس فلم کیلئے مشکل سے ہی سہی تمل میں لکھے ہوئے اپنے مکالمے خود ان کی آواز میں ہوں گے۔ کوبرا میں عرفان پٹھان ایک انٹر پول ایجنٹ کا رول ادا کر رہے ہیں۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار وکرم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کی پبلسٹی کے لئے جاری کمیونی کیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ عرفان پٹھان کا کردار ایک فرنچ انٹرپول ایجنٹ کا ہوگا۔ تاہم عرفان پٹھان کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے کردارکےلوک کے ساتھ جاری کئے گئے نام اسلان یلماز سے ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ کردار فرانسیسی ہے کیونکہ اسلان یلماز ایک عام ترک نام ہے۔ بحر حال فلم کی ریلیز تک تجسس قائم رہے گا کہ اس فلم میں وہ ترکی ہیں یا فرانسیسی۔
https://twitter.com/AjayGnanamuthu/status/1321069780250472448?s=20
https://twitter.com/IrfanPathan/status/1287378638162149376?s=20
فلم کوبرا بڑے پیمانہ پر بنائی جا رہی ہے اور اس فلم کے موسیقار اے آر رحمان ہیں اور ہدایت کار اجے گھن متو ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ملک کے مختلف شہر وں کے علاوہ روس میں کی گئی۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اورپوسٹ پروڈکشن کے مرحلہ میں ہے۔ توقع ہے کہ یہ فلم 2021 کی ابتداء میں ریلیز ہوگی۔ تمل کے علاوہ اسے ڈب کرتے ہوئے ہندی اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔