உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیٹرینہ سے لے کر نیہا دھوپیا اور پائل روہتگی تک، یہ ہیروئین کرچکی ہیںBگریڈ فلموں میں کام

    کیٹرینہ کیف سے لے کر پائل روہتگی تک ، ان اداکاراوں نے کیا ہے بی گریڈ فلموں میں کام۔

    کیٹرینہ کیف سے لے کر پائل روہتگی تک ، ان اداکاراوں نے کیا ہے بی گریڈ فلموں میں کام۔

    Actresses Worked in B Grade Films: جب ہیروئینس کسی فلم میں اپنا بولڈ انداز دکھاتی ہیں۔ تو اس دوران، آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتاتے ہیں، جنہوں نے بی گریڈ فلموں میں اپنے ہاٹ اور بولڈ انداز سے تہلکہ مچادیا تھا۔

    • Share this:
      Actresses Worked in B Grade Films:بالی ووڈ کے مشہور اداکار کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ چاہے وہ کبھی کسی فلم کے بارے میں ہو یا ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں۔ دوسری جانب اگر ہم اداکاراؤں کی بات کریں تو وہ بھی کافی لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے بحث میں رہتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کی بحث اس وقت اور بھی تیز ہو جاتی ہے جب وہ کسی فلم میں اپنا بولڈ انداز دکھاتی ہیں۔ تو اس دوران، آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتاتے ہیں، جنہوں نے بی گریڈ فلموں میں اپنے ہاٹ اور بولڈ انداز سے تہلکہ مچادیا تھا۔

      کیٹرینہ کیف
      اس فہرست میں پہلا نام بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ کترینہ کیف کا ہے جو اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کترینہ کیف بی گریڈ فلم میں بھی کام کر چکی ہیں اور وہ سال 2003 میں آئی فلم ’بوم‘تھی۔ اس فلم میں کترینہ اداکار گلشن گروور کے مدمقابل نظر آئیں۔ اس فلم میں اداکارہ نے ایک سے بڑھ کر کئی بولڈ سین دیے۔ جس کی وجہ سے وہ کافی سرخیوں میں آئی تھیں۔

      نیہا دھوپیا
      بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا اپنی بہترین فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ انہوں نے کئی بی گریڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک بڑا نام سال 2005 میں آئی فلم 'شیشا' کا ہے۔ اس فلم میں نیہا کے خوب بولڈ مناظر دیکھنے کو ملے تھے۔

      پائل روہتگی
      پائل روہتگی کا نام بھی بی گریڈ فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں آتا ہے۔ انہوں نے 2004 میں فلم توبہ توبہ میں کام کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پائل حال ہی میں کنگنا رناوت کے مشہور ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں نظر آئی تھیں۔ لیکن وہ شو کی ٹرافی اپنے نام نہیں کرسکی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Kiara Advani Marriage Plans:سدھارتھ کوڈیٹ کررہی کیارااڈوانی کب کرنے جارہی ہیں شادی؟

      ارچنا پورن سنگھ
      آج ارچنا پورن سنگھ ایک معروف اداکارہ ہیں۔ اور مقبول ٹی وی شو 'دی کپل شرما' شو میں وہ ہنستی ہوئی نظر آتی ہیں۔ لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ارچنا پورن سنگھ نے بی گریڈ ’رات کے گناہ‘ فلم میں بھی اپنی بولڈنیس کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی یہ فلم 1994 میں آئی تھی۔

      ایشا کوپیکر
      یو تو ایشا کوپیکر کو بالی ووڈ کی بڑی فلموں میں کام کرنے کے لئے جانا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ ایشا بی گریڈ فلموں میں بھی کام کرنے کے زیر بحث رہی ہیں۔ انہوں نے حسینہ، اور گرل فرینڈ جیسی بی رینک کی فلموں میں کام کیا ہے۔

      پریتی جھانگیانی
      اداکارہ پریتی جھنگیانی بھی بی گریڈ فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ سال 2006 میں فلم 'حسینہ' میں اپنی بولڈ اداکاری دکھا کر کافی لائم لائٹ ہوئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javed Net Worth Fees:عرفی جاوید کی کمائی،لگژری لائف اسٹائل جان کرحیران ہوجائیں گے آپ

      ممتا کلکرنی
      90 کی دہائی کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ممتا کلکرنی نے اپنے کریئر میں کئی فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ بی گریڈ فلم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ فلم ہے ڈیوائن ٹیمپل کھجوراہو سال جو سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔

      نغمہ
      بی گریڈ فلموں کا حصہ رہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں نغمہ کا نام آخری ہے۔ انہوں نے 1990 میں سلمان خان کی فلم باغی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ حالانکہ اس سے قبل نغمہ بی گریڈ فلموں سے وابستہ تھیں اور انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: