IIFA 2022:نورا فتیحی نے شیلا کی جوانی تو نیہا ککر نے کچھ اس طرح بکھیرہ جلوہ، دیکھیے شاندار پرفارمنس
Nora Fatehi & Neha Kakkar in IIFA 2022: ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر طرف صرف اسی ایوارڈ فنکشن کا چرچا ہے اور ہوبھی کیوں نہ، وہاں تمام مشہور شخصیات شاندار پرفارمنس دے رہی ہیں۔
Nora Fatehi & Neha Kakkar in IIFA 2022: ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر طرف صرف اسی ایوارڈ فنکشن کا چرچا ہے اور ہوبھی کیوں نہ، وہاں تمام مشہور شخصیات شاندار پرفارمنس دے رہی ہیں۔
Nora Fatehi & Neha Kakkar in IIFA 2022:ان دنوں دبئی میں آئیفا ایوارڈز 2022 کی وجہ سے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا میلہ لگا ہوا ہے۔ وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر طرف صرف اسی ایوارڈ فنکشن کا چرچا ہے اور ہوبھی کیوں نہ، وہاں تمام مشہور شخصیات شاندار پرفارمنس دے رہی ہیں۔
دراصل، ان دنوں آئیفا ایوارڈز میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی چھائی ہوئی ہیں۔ وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں کچھ اپنے گانوں سے تو کوئی اپنے ڈانس سے لوگوں کو دیوانہ بنا رہے ہیں، وہیں معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے شوہر روہن پریت کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں۔ آئیے آپ کو کچھ شاندار ویڈیوز دکھاتے ہیں۔
نیہا کا روہن کے ساتھ رنگ اس ویڈیو میں نیہا ککڑ اپنے شوہر کے ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کرتی نظر اارہی ہیں۔ جہاں وہ سنگر روہن پریت کو اپنے نخرے دکھارہی ہیں۔ بتادیں کہ دونوں کی یہ ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر خوب پسند کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ نیہا ککڑ کا ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ڈانس سے اسٹیج پر ماحول بناتی نظر آرہی ہیں۔
اس دوراب فرح خان اور ایکٹر اپارشکتی کھرانہ ہوسٹ کے طور پر نظر آئے۔ وہیں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان نورا فتیحی سے گانے شیلا کی جوانی پر ٹھمکے لگوارہی ہیں۔
اس دوران سوشل میڈیا پر سنگر گرو رندھاوا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سنگر اپنے گانے اور ڈانس سے ماحول بناتے نظر آرہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔