بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی بات کی جائے تو اس معاملے میں نینا گپتا کا نام ضرور شمار کیا جاتا ہے۔ اس درمیان، نینا گپتا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ٹاپ فلموں اور ویب سیریز کی لسٹ شیئر کی ہے، جنہیں آپ ان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر گھر بیٹھے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
بدھائی ہوبالی ووڈ اداکارہ آیوشمان کھرانہ کی فلم بدھائی ہو میں نینا گپتا نے اپنی کمال کی ایکٹنگ سے ہر کسی کا دل جیتا تھا۔ ایک شاندار کہانی کو دکھاتی نیناگپتا کی بدھائی ہو کا مزہ آپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر لے سکتے ہیں۔
دی لاسٹ کلرنینا گپتا کی فیچر فلم دی لاسٹ کلر بھی ایک شاندار فلم ہے۔ اس فلم میں ایک ایسی چھوٹی بچی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جو رسی پر چل کر کھیل دکھاتی ہے، لیکن ساتھ ہی وہ پڑھائی کے خواب بھی دیکھتے ہیں۔ نینا کی دی لاسٹ کلر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔
پنچایتمشہور ویب سیریز پنچایت اور پنچایت 2 کو بھلا اس فہرست سے کیسے باہر رکھا جاسکتا ہے۔ نینا کی ان دونوں ہی شاندار ویب سیریز کا مزہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر آسانی سے لیا جاسکتا ہے۔
دی تھریس ہولڈاداکارہ نینا گپتا نے دی تھریس ہولڈ فلم ایک ایسے کپل کی کہانی ہے، جو اپنے شوہر سے رشتہ توڑ دیتی ہے۔ اس کے بعد اس کا شوہر اپنی بیوی کے ساتھ رشتہ بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نینا کی یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھنے کو مل جائے گی۔
گڈ بائےگزشتہ سال کے آخر میں ریلیز ہوئی نینا گپتا کی فیملی ڈرامہ فلم گڈ بائے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتا ہے۔
مسابا مسابااپنی بیٹی مسابا گپتا کے ساتھ نیٹ فلیکس پر ویب سیریز مسابا مسابا میں شاندار ایکٹنگ سے نینا گپتا نے سب کا دھیان کھینچا ہے۔
اونچائیہندی سینما کے قدآور اداکارہ امیتابھ بچن، انوپم کھیر، اور بومن ایرانی کے ساتھ نینا گپتا کی فلم اونچائی کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ بھی پڑھیں:
وَدھنینا گپتا نے ایکٹر سنجے مشرا کے ساتھ حال ہی میں فلم وَدھ میں کام کیا ہے۔ نینا کی یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔