اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ثانیہ مرزا-شعیب ملک ہی نہیں۔۔۔ ان مشہور شخصیات نے بھی پبلسٹی کے لیے اپنائے ایسے ہتھکنڈے کہ لوگوں کا ہوگیا دماغ خراب!

    ثانیہ مرزا-شعیب ملک ہی نہیں۔۔۔ ان مشہور شخصیات نے بھی پبلسٹی کے لیے اپنائے ایسے ہتھکنڈے کہ لوگوں کا ہوگیا دماغ خراب!

    ثانیہ مرزا-شعیب ملک ہی نہیں۔۔۔ ان مشہور شخصیات نے بھی پبلسٹی کے لیے اپنائے ایسے ہتھکنڈے کہ لوگوں کا ہوگیا دماغ خراب!

    یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب اسٹارس نے پرسنل لائف کا سہارا لے کر اس طرح کا پبلسٹی اسٹنٹ کیا ہو، جس سے فینس کو کنفیوژ ہونا پڑا۔ اس سے پہلے بھی کئی ستارے ایسا کرچکے ہیں، جس م یں ملائیکہ اروڑہ سے لے کر سوناکشی سنہا تک شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کچھ دنوں پہلے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے طلاق کی خبریں جم کر وائرل ہوئیں۔ فینس کو بہت برا لگا کہ دونوں شادی کے سالوں بعد ایک دوسرے سے الگ ہونے جارہے ہیں، لیکن حال ہی میں پتہ چلا کہ ثانیہ اور شعیب طلاق نہیں لے رہے ہیں، بلکہ دونوں اپنے نئے شو ’دا ملک مرزا شو‘ کے لیے صرف پبلسٹی اسٹنٹ کررہے تھے۔ حالانکہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب اسٹارس نے پرسنل لائف کا سہارا لے کر اس طرح کا پبلسٹی اسٹنٹ کیا ہو، جس سے فینس کو کنفیوژ ہونا پڑا۔ اس سے پہلے بھی کئی ستارے ایسا کرچکے ہیں، جس م یں ملائیکہ اروڑہ سے لے کر سوناکشی سنہا تک شامل ہیں۔

      ملائیکہ اروڑہ
      ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی خوبصورت فوٹو شیئر کی تھی، جس میں وہ شرماتے ہوئے نظر آئی۔ لیکن ان کے لکھے کیپشن نے سبھی کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا۔ دراصل، ملائیکہ نے کیپشن میں لکھا، میں ہاں کہہ دیا۔‘ اس پوسٹ سے ملائیکہ کے فینس کو لگا کہ انہوں نے ارجن کپور کے ساتھ شادی کرنے کے لئے اپنی حامی بھری ہے لیکن کچھ وقت بعد ملائیکہ نے خود انکشاف کیا کہ وہ ایک شو کرنے جارہی ہیں جس کے لیے انہوں نے ’ہاں‘ کہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)





      سوناکشی سنہا
      بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنی رِنگ فلانٹ کرتی نظرآئی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی اور فینس کو لگنے لگا کہ انہوں نے رومرڈ بوائے فرینڈ ظہیر خان کے ساتھ سگائی کرلی ہے۔ لیکن یہ خبر بھی محض افواہ ثابت ہوئی کیونکہ سوناکشی نے کسی برینڈ کو اینڈورس کرنے کے لیے رنگ پہن کر فوٹو پوسٹ کی تھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)





      یہ بھی پڑھیں:
      ادا خان سے لے کر ایشوریہ اور ثنا خان تک کئی ٹی وی اداکارائیں کھاچکی ہیں پیار میں دھوکہ

      یہ بھی پڑھیں:
      سشمیتانے سابق بوائے فرینڈروہمن کے ساتھ منائی تھی پچھلی سالگرہ، اس مرتبہ کچھ ایسی ہی پلاننگ

      منیشا کوئرالا
      ’منیشا کوئرالا کا قتل ہوگیا ہے‘ اس ہیڈلائن نے منیشاکے فینس کے ہوش اڑادئیے تھے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ ان کی فلم کریمنل کے لیے محض ایک پلسٹی اسٹنٹ تھا۔ حالنکہ، یہ فلم بھی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: