உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Veena Malikسے قندیل بلوچ تک، پاکستان کی متنازعہ کوئن رہ چکی ہیں یہ اداکارائیں

    یہ ہیں پاکستان کی متنازعہ اداکارائیں۔

    یہ ہیں پاکستان کی متنازعہ اداکارائیں۔

    Controversy Queen Of Pakistan: آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی پاکستانی اداکاراوں کے بارے میں بتائیں گے جو بالی ووڈ میں کام کرنے آئیں لیکن سرخیاں تنازعہ کی وجہ سے حاصل کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Bangalore | Karnataka | New Delhi
    • Share this:
      Controversy Queen Of Pakistan:فلم انڈسٹری ایسی جگہ ہے جہاں آپ یا تو اپنی ایکٹنگ سے سرخیوں میں آسکتے ہیں یا تنازعہ کی وجہ سے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی پاکستانی اداکاراوں کے بارے میں بتائیں گے جو بالی ووڈ میں کام کرنے آئیں لیکن سرخیاں تنازعہ کی وجہ سے حاصل کی۔

      قندیل بلوچ
      اس فہرست میں پہلا نام آتا ہے پاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ (Qandeel Baloch) کا، جن کی موت بھی سنسنی خیز رہی تھی۔ قندیل 18 سال کی تھی جب ان کی مرضی کے خلاف ان کی شادی ان کے رشتے کے بھائی عاشق حسین سے کردی گئی تھی۔ جس کے بعد قندیل کے خواب بکھر گئے تھے اور گھریلو تشدد بڑھتا ہی جارہا تھا۔ خاندان میں کسی کی حمایت قندیل کو حاصل نہیں تھی۔ سال 2009 میں ننھے سے مشل کو لے کر قندیل اس گاوں سے غائب ہوگئی۔ اس کے غائب ہونے کی رپورٹ کی گئی لیکن کئی دن قندیل کا پتہ نہیں چل پایا۔

      پھر قندیل نے سال 2012 میں کراچی پہنچ کر ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں پہچان بنائی۔ وہ پاکستان آئیڈل کے ایک آڈیشن میں بھی نظر آئیں تھیں۔ لیکن قندیل کو بڑی کامیابی سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ قندیل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو تھی اس لیے ان کی فین فالوونگ بہت بڑھ گئی۔ جلد ہی وہ گوگل پر پاکستان کی ٹاپ 10 سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں آ گئیں۔ 2016 میں قندیل کے بھائی نے ان کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

      وینا ملک
      وینا ملک اور تنازعہ کا پرانا رشتہ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ’کانٹروورسی کوئن‘ بھی کہا جات اہے۔ وینا ملک کے فوٹوشوٹ اور بیان دونوں ہی متنازعہ رہے ہیں۔ ایف ایچ ایم میگزین کے لئے نیوڈ فوٹوشوٹ کرواکر وینا نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس فوٹوشوٹ کی وجہ سے ان کی فیملی نے بھی ان سے منہ موڑ لیا تھا۔ فوٹوشوٹ کو لے کر بعد میں وینا نے کہا تھا کہ میگزین نے ان کی فوٹو کے ساتھ چھیڑخانی کی ہے۔ حالانکہ میگزین نے بتایا کہ وینا نے ہی یہ فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

      میرا
      پاکستانی اداکارہ میرا کی ایکٹنگ اور حسن کا جادو نہ تو بالی ووڈ میں شائقین کو پسند آیا اور نہ ہی بالی ووڈ میں۔ حالانکہ میرا تنازعہ کو لے کر ہمیشہ چرچا میں رہیں۔ شعیب اختر کے ساتھ ان کے افیئر کی خبروں نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ بعد میں یہ خبر فرضی نکلی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Akanksha Puriنے میکا سنگھ کے ساتھ شادی پر توڑی خاموشی،کہا-کیا میں ڈیٹ نہیں کرسکتی

      یہ بھی پڑھیں:

      Suhana Khanنے شیئر کی تصویریں تو پاپا شاہ رُخ خان کو ستانے لگا کھوجانے کا ڈر

      متھیرا خان
      متھیرا اپنی بولڈنیس کو لے کر اکثر چرچا میں رہتی ہیں۔ متھیرا کچھ آئٹم سانگ میں بھی نظر آچکی ہیں۔ حالانکہ متھیرا نے تب سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں جب ان کا نیوڈ فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا۔ اس پر ایک پاکستانی میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں متھیرا نے کہا تھا کہ ان کی جس فوٹو کو نیوڈ بتایا جارہا ہے اس میں وہ نیوڈ نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: