ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: ہنستے ہنستے شلپا شیٹی کو ہوا کچھ ایسا، ڈرکر بھاگ کھڑے ہوئے شوہر راج کندرا

شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) جلد ہی 'ہنگامہ' کے سیکول میں پریش راول کے ساتھ نظر آئیں گی، اس کے ساتھ ہی وہ 'نکما' میں بھی کام کررہی ہیں۔

  • Share this:
ویڈیو: ہنستے ہنستے شلپا شیٹی کو ہوا کچھ ایسا، ڈرکر بھاگ کھڑے ہوئے شوہر راج کندرا
شلپا شیٹی اور راج کندرا کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

ممبئی: طویل بریک کے بعد شلپا شیٹی بالی ووڈ میں کم بیک کرنے والی ہے۔ بڑے پردے سے بھلے ہی شلپا شیٹی دور ہیں، لیکن اپنے مداحوں کے درمیان وہ کافی ہٹ ہیں۔ سوشل میڈیا پرفٹنس آئیکان شلپا شیٹی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ روزاپنے مداحوں کےلئے نئی تصویریں اور ویڈیو شیئرکرتی رہتی ہیں۔ ایک ویڈیو انہوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا ہے، جس کو لوگ کافی پسندکر رہے ہیں۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔


شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کی سوشل میڈیا پر مداح فالوئنگ زبردست ہے۔ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئرکئےگئے نئے ویڈیو میں شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں زبردست کامیڈی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں قہقہہ لگا کر ہنس رہے ہیں، لیکن ہنستے ہنستے شلپا شیٹی کچھ ایسا کردیتی ہیں، جس سے راج کندرا (Raj Kundra)  ڈر جاتے ہیں اور وہاں سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بار بار دیکھا جارہا ہے۔





ویڈیو میں مداح دونوں کی کامک ٹائمنگ کی جم کر تعریف کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو ابھی اپلوڈ ہوئے 24 گھنٹے بھی نہیں کہ17 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو پر لوگوں کےکمنٹ بھی کافی دلچپسپ آرہے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی جلد ہی 'ہنگامہ' کے سیکول میں پریش راول کے ساتھ نظر آئیں گی، اس کے ساتھ ہی وہ 'نکما' میں بھی کام کر رہی ہیں۔
First published: Jan 12, 2020 07:14 PM IST