உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گہنا وششٹھ کا دعویٰ- سافٹ پورن سے پونم پانڈے، شرلن چوپڑا نے جم کر کمائے پیسے، پھر بھی مجھے کیا جا رہا ہے ٹارگیٹ

    پورنو گرافی معاملے میں گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) بھی مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں دو خواتین نے گہنا وششٹھ اور رووا خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں  نے ایک بار پھر پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا کو نشانے پر لیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: پورنو گرافی معاملے (Pornography Case) میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا (Raj Kundra) ان دنوں جیل میں ہیں۔ 19 جولائی کو گرفتاری کے بعد راج کندرا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ معاملے کے انکشاف کے بعد سے ممبئی کرائم برانچ (Mumbai Crime Branch) سرگرم ہے اور کیس کو لے کر اب تک جہاں کئی لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے تو وہیں کئی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پورنو گرافی معاملے میں گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) بھی مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں دو خواتین نے گہنا وششٹھ اور رووا خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

      دونوں متاثرین نے پولیس میں بیان درج کراتے ہوئے گہنا وششٹھ اور رووا خان پر انہیں دھمکی دینے اور زبردست فحش ویڈیو شوٹ کرانے کے الزامات عائد کئے تھے۔ یہی نہیں ایک متاثرہ نے پورن ویڈیو شوٹ کرنے سے انکار کرنے پر کئی لوگوں نے اس کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات بنائے۔ ان کے ساتھ جنسی آبروریزی کی اور پولیس میں شکایت نہ کرنے کی دھمکی دی۔ ان سب کے درمیان گہنا وششٹھ نے بھی اپنا موقف رکھا ہے۔

      پورنو گرافی معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں جیل میں ہیں۔ 19 جولائی کو گرفتاری کے بعد راج کندرا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
      پورنو گرافی معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں جیل میں ہیں۔ 19 جولائی کو گرفتاری کے بعد راج کندرا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

      گہنا ووشٹھ نے ایک بار پھر پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا کو نشانے پر لیا ہے۔ اداکارہ کہتی ہیں- ’پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا نے سافٹ پورن کے ذریعہ خوب پیسے کمائے، لیکن اس کے بعد بھی مجھے ہی ممبئی پولیس نشانے پر لے رہی ہے۔ جبکہ زویا راٹھور، ٹینا نندی، پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا سمیت کئی لوگوں نے سافٹ پورن کے ذریعہ پیسے کمائے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے‘۔

      گہنا وششٹھ مزید کہتی ہیں- ’جو لوگ اس کاروبار سے گزشتہ 18 سے 20 ماہ سے خوب پیسے کما رہے ہیں، جن کی کمائی میری کمائی سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے، انہیں کچھ نہیں کیا گیا۔ لیکن مجھے مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے۔ گھسیٹا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس مجھے ہی کیوں ٹارگیٹ کر  رہی ہے۔ جبکہ کئی لوگوں نے اس سے پیسے کمائے ہیں۔ کچھ ماڈلس یا پورن اسٹارس نے 40 سے 50 لاکھ سے زیادہ کمائے، لیکن وہ یقینی طور پر متاثر نہیں ہیں۔ وہ لوگ ممبئی سے دوسری جگہ شفٹ ہوگئے ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: