உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گہنا وششٹھ نے بتایا کیسے شوٹ کرتے ہیں نیوڈ تصاویر اور ویڈیوز، کھولا پردے کے پیچھے کا راز

    گہنا وششٹھ نے بتایا کیسے شوٹ کرتے ہیں نیوڈ تصاویر اور ویڈیوز، کھولا پردے کے پیچھے کا راز

    گہنا وششٹھ نے بتایا کیسے شوٹ کرتے ہیں نیوڈ تصاویر اور ویڈیوز، کھولا پردے کے پیچھے کا راز

    گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) نے انسٹا گرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں، ساتھ میں بتایا ہے کہ ان تصاویر کی شوٹنگ کیسے ہوئی ہے۔ گہنا وششٹھ کے مطابق، کوئی بغیر کپڑوں کے شوٹ کرنے کے لئے انہیں یا کسی بھی ماڈل کو کوئی زبردستی نہیں کیا جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: پورنو گرافی معاملے کو لے کر ماڈل گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) خوب سرخیوں میں ہیں۔ راج کندرا معاملے (Raj Kundra Case)  میں ان کا بھی نام جڑا ہے۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ نیوڈ تصاویر یا ویڈیوز کیسے شوٹ کیا جاتا ہے۔ گہنا وششٹھ کے مطابق، کوئی بغیر کپڑوں کے شوٹ کرنے کے لئے انہیں یا کسی بھی ماڈل کو کوئی زبردستی نہیں کی جاتی ہے۔

      گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) نے انسٹا گرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں، ساتھ میں بتایا ہے کہ ان تصاویر کی شوٹنگ کیسے ہوئی ہے۔ تصویر شیئر کرکے گہنا وششٹھ نے کیپشن میں لکھا، ’حیات ریجنسی میں اس طرح کی تصاویر شوٹ کرتے وقت ہم تقریباً 20 لوگ تھے۔ میرا کوئی جنسی استحصال نہیں ہوا۔ نہ تو میں نشے میں تھی اور نہ ہی میں نے سیٹ پر کوئی جوس پیا تھا، میں پورے ہوش میں تھی۔ میں ایک آٹو میں سیٹ پر گئی اور دوسرے آٹو سے محفوظ آگئی۔ مجھے پوری ادائیگی بھی مل گئی۔ سب سے اہم بات میں 18 سال سے اوپر کی ہوں اور ایک ریگولر آرٹسٹ ہوں۔ تو پلیز ڈیڑھ سال اور اس سے زیادہ وقت کے بعد میرے پروڈیوسرس پر دفعہ 370، 376 اور 354 کے الزام مت لگاو‘۔

      gehana vasist

       گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) نے انسٹا گرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @gehana_vasisth


      گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) نے مزید لکھا، ’نوٹ- اگر آپ میں سے کسی کو میری پوسٹ سے پریشانی ہے تو وہ مجھے آسانی سے بلاک کرسکتا ہے، یہ میرا وال ہے تو مجھے اس پر کچھ بھی پوسٹ کرنے کا حق ہے۔ شکریہ‘۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے گہنا وششٹھ نے ممبئی پولیس پر (Gehana Vasisth Mumbai Police) سنگین الزام لگائے تھے۔ گہنا وششٹھ نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کیا تھا، جس میں وہ پھٹے کپڑوں میں نظر آرہی تھیں۔ وہ اس کے لئے ممبئی پولیس کو قصور وار ٹھہرا رہی تھیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک لمبا پوسٹ بھی لکھا تھا۔

      gehana
      گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) نے انسٹا گرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @gehana_vasisth


      میڈیا رپورٹس کے مطابق، گہنا وششٹھ (Gehana Vasisth) کو ممبئی پولیس نے فروری مہینے میں پورن فلم بنانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ وہ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سرخیوں میں آگئی تھیں۔ وہ تب لوگوں کو ایراٹک اور پورن ویڈیو میں فرق سمجھاتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ واضح رہے کہ ویب سیریز ’گندی بات‘ میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: