ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی رہائش گاہ پربم کی خبر، کہا- 'دو گھنٹے میں پھٹےگا، روک سکو توروک لو'۔

اترپردیش کے غازی آباد کے ایک 16 سالہ لڑکے نے ممبئی کےباندرہ پولیس اسٹیشن کوای میل بھیج کرسلمان خان کے گیلیکسی اپارٹمنٹ واقع رہائش گاہ پر بم ہونےکی بات کہی، جس سے ہنگامہ مچ گیا۔

  • Share this:
سلمان خان کی رہائش گاہ پربم کی خبر، کہا- 'دو گھنٹے میں پھٹےگا، روک سکو توروک لو'۔
سلمان خان کی رہائش گاہ پربم کی افواہ

نئی دہلی: اترپردیش کے غازی آباد کے ایک لڑکے نے بالی ووڈ اداکارسلمان خان کے گھر پر بم ہونے کا دعویٰ کیا۔ 16 سال کے اس لڑکے نے ممبئی کےباندرہ پولیس اسٹیشن کوای میل بھیج کرسلمان خان کے گیلیکسی اپارٹمنٹ واقع رہائش گاہ پر بم ہونے کی بات کہی۔ اس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ ہندوستان ٹائمس کی خبرکے مطابق غازی آباد کے 16 سال کے لڑکے کی طرف سے پولیس کوبھیجے گئے ای میل میں اس نے دعویٰ کیا کہ اداکارسلمان خان کی رہائش گاہ پربم لگا ہوا ہے۔ اس نے یہ بھی لکھا کہ باندرہ گیلیکسی، سلمان خان کی رہائش گاہ پراگلے دوگھنٹے میں دھماکہ ہوگا۔ روک سکوتوروک لو۔


رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پربم ہونے کے دعوے والا ای میل 4 دسمبرکو پولیس کوبھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی پولیس ہائی الرٹ پرہوگئی۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر ڈاکٹرمنوج کمارشرما نے بم اسکواڈ اوربھاری پولیس اہلکاروں کے ساتھ سلمان خان کےگھر پہنچ کراس سے متعلق تفتیش کی۔




 




View this post on Instagram




 

Ahil and Yohan recreating the bean bag moment ...


A post shared by Chulbul Pandey (@beingsalmankhan) on Jul 18, 2019 at 11:35am PDT






جب ممبئی پولیس سلمان خان کے گھربم تلاش کرنے گئی تھی، تب سلمان خان گھرپرنہیں تھے۔ پولیس ٹیم نے سلمان خان کی پوری فیملی (ماں سلمیٰ خان، والد سلیم خان اوربہن ارپتا) کومحفوظ مقام پرپہنچایا۔ اس کے بعد بم اسکواڈ نے پورے اپارٹمنٹ کوتقریباً 4 گھنٹے تک اسکین کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق باندرہ پولیس کی طرف سے بتایا گیا، 'ہم نے سلمان خان کی رہائش گاہ کی ہرجانب اسکین کیا۔ پوری بلڈنگ چیک کی۔ اس میں ہمیں تین سے چارگھنٹے لگے۔ پوری طرح اطمینان ہونے کے بعد ہی ان کی فیملی کو واپس اپارٹمنٹ میں شفٹ کیا گیا'۔  پولیس کے مطابق، 'جب ہم نے جانچ میں پایا کہ یہ دھمکی فرضی تھی تو ہم نے ٹیکنیکل انٹلی جینس کے ذریعہ ملزم کی تلاش کی۔ اس میں پتہ چلا کہ ملزم غازی آباد کا ایک نابالغ لڑکا ہے۔ پھر ایک ٹیم غازی آباد بھیجی گئی'۔
First published: Dec 14, 2019 10:03 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,144

     
  • Total Confirmed

    1,682,220

    +78,568
  • Cured/Discharged

    375,093

     
  • Total DEATHS

    101,983

    +6,291
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres