உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون نے بوائے فرینڈ کو دیا 17 صفحہ پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ، ڈیٹ پر جانے سے پہلے لکھا اپنا مطالبہ

    خاتون نے بوائے فرینڈ کو دیا 17 صفحہ پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ

    خاتون نے بوائے فرینڈ کو دیا 17 صفحہ پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک گرل فرینڈ کا ریلیشن شپ کنٹریٹ (Relationship Contract) کافی وائرل ہو رہا ہے۔ گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک 17 صفحے پر مشتمل کانٹریکٹ (Girlfriend Hands Contract to Boyfriend) دیا ہے، جس کے مطابق ان دونوں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنا رشتہ چلائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کہتے ہیں جوڑیاں (Relationship) اوپر والا بناتا ہے۔ مگر آج کل لوگ رشتوں کو کنٹریکٹ (معاہدے) کی طرح اپنانے لگے ہیں۔ آپ شاید یہ سوچ کر حیران رہ جائیں گے کہ رشتے کیسے کنٹریکٹ (Contract) کی طرح ٹوئٹ کئے جاسکتے ہیں، مگر حال ہی میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے سے پہلے ہی اسے اپنی ڈیمانڈس یا مطالبہ (Demand of Girlfriend) کی لمبی فہرست پکڑا دی۔ یہ کوئی عام فہرست نہیں ہے، یہ ایک ریلیشن شپ کنٹریکٹ (Relationship Contract) ہے، جو ان دونوں کو ایک رشتے میں باندھنے کا کام کر رہا ہے۔

      آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر یہ پورا معاملہ کیا ہے۔ دراصل 21 سال کی اینی رائٹ (Annie Wright) کچھ وقت پہلے ہی ایک ٹاکسک ریلیشن شپ (Toxic Relationship) میں تھیں۔ جب وہ اس سے باہر آئیں تو وہ پھر سے ریلیشن شپ میں آنے سے ڈر رہی تھیں۔ اس درمیان گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ان کی ملاقات 23 سال کے مائیکل ہیڈ سے ٹنڈر پر ہوئی۔ اینی چاہتی تھیں کہ مائیکل سے ان کا رشتہ ان کے گزشتہ ریلیشن شپ کے مقابلے بہتر چلے۔ اس وجہ سے انہوں نے ایک 17 صفحات پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ مائیکل کو دیا۔ اس لمبے کنٹریکٹ میں اینی نے لکھا کہ جب بھی لوگ ڈیٹ پر جائیں، تب مائیکل اس کا پیسہ دے۔ مہینے میں دو بار اسے پھول گفٹ کرے اور ہفتے میں پانچ بار ورک آوٹ کرے۔

      girlfriend gives 17 pages relationship contract to boyfriend
      اینی اور مائیکل (تصویر کریڈٹ: Twitter/@viralbombs)


      اینی نے بتایا کہ ان دونوں نے طے کیا کہ وہ اپنے رشتے کو ٹرمس اینڈ کنڈیشن میں باندھیں گے۔ رسک منیجمنٹ کی اسٹوڈنٹ اینی اور لا اسٹوڈنٹ مائیکل نے ریلیشن شپ کے لئے اپنے اصول بنائے۔ اینی نے بتایا کہ ان کا رشتہ ایک بزنس میٹنگ کی طرح ہے۔ وہ رشتوں میں آنے والی پریشانیوں کو اسی طرح حل کرتے ہیں، جیسے بزنس کے میدان میں پارٹنرس اپنے مسائل حل کرتے ہیں۔ اینی نے بتایا کہ مائیکل اس کے لئے اکثر پھول لے کر آتے ہیں۔ اس کنٹریکٹ کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دونوں کبھی ایک دوسرے کو قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے۔ نصف پریشانی اینی کی وجہ سے ہوسکتی ہے اور آدھی مائیکل کی وجہ سے۔ کسی ایک کی وجہ سے دونوں پریشانیاں نہیں ہوسکتی ہیں۔ یہی نہیں، یہ جوڑا سال کے آخر میں ایک سالانہ میٹنگ بھی کرتا ہے، جس میں یہ طے کرتا ہے کہ ان کا ایک سال کیسا گزرا۔ پھر وہ رشتوں میں سدھار بھی کرتے ہیں، جس سے سب کچھ بہتر چلتا رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: