உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور ملکہ حُسن سائرہ بانو کی شادی کی طلائی سالگرہ

     ہندستانی فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات اور ملکہ حُسن سائرہ بانو کی زندگی میں آج کا دن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ 50 سال قبل 1966 میں آج ہی کے روز دونوں ایجاب و قبول کے مرحلے سے گزرے تھے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ ہندستانی فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات اور ملکہ حُسن سائرہ بانو کی زندگی میں آج کا دن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ 50 سال قبل 1966 میں آج ہی کے روز دونوں ایجاب و قبول کے مرحلے سے گزرے تھے اور بالی ووڈ میں آج بھی ان کی محبت کی داستان اپنی مثال آپ ہے۔ دلیپ کمار نے اس موقع پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹوئیٹ کے ذریعہ سائرہ بانو کے ساتھ اپنی محبت اور رفاقت کا شاعرانہ اظہارممنونیت ان الفاظ میں کیا ہے کہ’’اللہ رحم والا ہے۔ سائرہ اور ہم رفاقت کے شاندار 50 سال مکمل کر رہے ہیں۔ ہمیں ہزاروں خطوط، پیغامات اور فون کالز موصول ہو رہے ہیں‘‘۔۔۔۔ محبت کا وہ رشتہ جو 50 سال سے زیادہ عرصے سے مستحکم طور پر محیط ہے اس کا میں شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں‘‘۔

      انہوں نے ٹوئیٹر پران الفاظ کے ساتھ اپنی کچھ کمیاب اور نایاب تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں کہ ’’آج ہم نے اپنے البم پر نظر ڈالی۔ کچھ نایاب تصاویر آپ کی نذر ہیں‘‘۔ سائرہ بانو سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے دلیپ کمار نے بعض اشعار کا سہارا نہیں لیا، بلکہ نوبل انعام یافتہ گرو دیو رابندرناتھ ٹیگور کا یہ قول بھی نقل کیا ہے کہ: ’وقت گزر رہا ہے، اس احساس کے ساتھ چلو اوربس پیار کرو۔۔۔ میرے محبوب تمہاری بانہوں میں میری پناہ ہے‘‘۔۔۔۔ ’’ تسکین دل محزون ہے تو‘‘۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں دلیپ کمار کہتے ہیں کہ’’ کہانی کو پھر سے دہراتے ہیں، چلو‘‘۔ اس موقع پر دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے یہ کہتے ہوئے کہ ’’بنت مہتاب ہو گردوں سے اتر آئی ہو۔۔۔‘‘ ٹویٹ کیا ہے کہ ’’دشت تنہائی میں اے جان جہاں لرزاں ہیں، تیری آواز کے سائے تیرے ہونٹوں کے سراب‘‘۔

      انہوں نے اپنے سبھی خیر خواہوں اور مداحوں کا اپنی اور سائرہ بانو کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اورسائرہ بانو کے ساتھ کچھ یادگار لمحوں کی تصاویر ڈالیں۔ واضح رہے کہ شادی کے وقت دلیپ کمار 44 اور سائرہ بانو 22 برس کی تھیں۔

      First published: