ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کی صحت کو لے کر سامنے آئی یہ خبر، کنبے نے کیا انکشاف

سنجے دت 8 اگست کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد لیلاوتی اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے تھے۔ اس کے تین دن بعد 11 اگست کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ پھیپھڑے کے کینسر سے جوجھ رہے ہیں۔

  • Share this:
سنجے دت کی صحت کو لے کر سامنے آئی یہ خبر، کنبے نے کیا انکشاف
سنجے دت

ممبئی۔ اگر آپ بالی ووڈ کے ' منا بھائی' یعنی سنجے دت (Sanjay Dutt) کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی کینسر کی بیماری کو لے کر فکرمند رہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہے۔ خبر ہے کہ اب سنجے دت اپنی اس بیماری کو جلد مات دینے والے ہیں۔ ان کے کنبے کے ایک قریبی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان پر علاج کا اچھا اثر ہو رہا ہے اور وہ جلد ریکور کر جائیں گے۔ سنجے دت 8 اگست کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد لیلاوتی اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے تھے۔ اس کے تین دن بعد 11 اگست کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ پھیپھڑے کے کینسر سے جوجھ رہے ہیں۔


سنجے دت کے کنبہ کے ایک قریبی نے حال ہی میں کہا کہ اس طرح کی خبریں تھیں کہ سنجے کی زندگی چھ ماہ ہی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی۔ بھاشا کو بتایا کہ وہ علاج کے دوران تیزی سے ریکور کر رہے ہیں، ان پر تیزی سے علاج کا اثر ہو رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنی جانچ کے لئے گئے تھے اور رپورٹ اچھی آئی ہے۔ خدا کی مہربانی اور سب لوگوں کی دعاوں کے ساتھ علاج کا اچھا اثر ہو رہا ہے۔ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں چل رہا ہے۔ حال ہی میں وہ اپنے بچوں سے ملنے دبئی گئے تھے جہاں تقریبا 10 دن وقت گزارنے کے بعد پچھلے مہینے ہی سنجو ممبئی واپس آئے ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

@duttsanjay Today at Salon Hakim’s Aalim after getting a haircut done with all the necessary precautions Instructed by the government and the experts. #SanjayDutt #AalimHakim #Rockstar #SalonHakimsAalim #TeamHA #SafetyFirst #Fighter #Precautions #Hygiene #SocialDistancing #NewNorms #TeamHakimsAalim #SalonLife #Viral #Trending #MovieLife #actorslife #14thoctober2020 @duttsanjay @aalimhakim


A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim) on





آپ کو بتا دیں کہ پچھلے دنوں سنجے دت نے ایک ویڈیو میں پہلی بار اپنی بیماری کے بارے میں بات کی تھی۔ سلیبریٹی ہئیر اسٹائلسٹ علیم حاکم نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سنجے دت کا ویڈیو شئیر کیا تھا جس میں سنجے دت نے علیم سے سب کا تعارف کرایا تھا اور پھر اپنی پیشانی پر آیا نشان دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ یہ دیکھیں تو پائیں گے کہ یہ میری زندگی کا حالیہ نشان ہے لیکن میں اسے ہرا دوں گا۔ میں کینسر سے جلد ہی نجات پا جاوں گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 20, 2020 10:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading