உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Who is Gori Nagori:پاپولرٹی کے معاملے میں سپنا چودھری کو ٹکر دیتی ہے گوری ناگوری، ’ہریانہ کی شکیرا‘ بلاتے ہیں فینس

    جانیے مشہور ڈانسر گوری ناگوری کے بارے میں ۔

    جانیے مشہور ڈانسر گوری ناگوری کے بارے میں ۔

    Who is Gori Nagori: گوری مقبولیت کے معاملے میں نہ صرف سپنا چودھری بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑتی ہیں۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز آتے ہی وائرل ہو جاتی ہیں۔ گوری کا سب سے مشہور میوزک ویڈیو 'لے فوٹو لے' تھا۔ جو یوٹیوب پر زبردست ٹرینڈ کر رہا تھا۔ اس گانے کو 550 ملین ویوز ملے۔

    • Share this:
      Who is Gori Nagori:مشہور ہونے کا سخت مقابلہ ہریانہ کی ڈانسرس کے درمیان ہوتا رہتا ہے۔ ایسے میں نام کمانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ اسی دوران ایک نام سامنے آرہا ہے جو مقبولیت کے معاملے میں سپنا چودھری کو پیچھے چھوڑتا نظر آرہا ہے اور وہ ہے ڈانسر گوری ناگوری کا نام۔ گوری ناگوری اور تنازعہ کا ساتھ چولی دامن جیسا ہے، اب تک ان کا نام کئی تنازعوں سے جڑا ہے جس کی وجہ سے گوری ناگوری کا نام آتا رہتا ہے لیکن ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ تو آئیے آپ کو اس مشہور ڈانسر کے بارے میں بتاتے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sunny (@yoursunnychaudhary)





      راجستھان کی بیٹی سے بنی ہریانہ کی شکیرا
      گوری ناگوری ایک ڈانسر ہیں جن کا تعلق ناگور، راجستھان سے ہے اور ان کا اصل نام تسلیمہ بانو ہے، لیکن ہریانہ میں ڈانس کی وجہ سے انہیں پورے شمالی ہندوستان میں 'ہریانہ کی شکیرا' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گوری اسٹیج پر اپنی بولڈ حرکتوں کی وجہ سے کئی بار تنازعات کا شکار ہو چکی ہیں اور ان پر کئی بار فحش ہونے کا بھی الزام لگایا جا چکا ہے۔



      شکیرا کو دیکھ کر سیکھا ڈانس
      گوری کے لیے ڈانس کے میدان میں اپنا کیریئر بنانا کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ شکیرا کو آئیڈیل ماننے والی گوری کو ناچتے جب ان کے والدین نے پہلی بار دیکھا تو وہ اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے گوری کو 12 دن تک کمرے میں بند کر دیا۔ تاہم بعد میں ان کے والدین نے بیٹی کا جذبہ دیکھ کر ان کی حمایت کی۔ گوری کا ماننا ہے کہ جب شکیرا کا ڈانس کبھی بے ہودہ نہیں لگا تو پھر میرا کیوں لگ رہا ہے۔ میں نے بچپن سے انہیں دیکھ کر ناچنا سیکھا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Akshara Singh Hot Video:بانہوں میں جکڑ کر کھیساری لال نے اکشرا سنگھ سے کیا رومانس

      یہ بھی پڑھیں:
      Divya Khosla Kumar Bold Photos:دیویہ کی بولڈنیس کے آگے فیل ہیں نورا فتیحی اوردیشاپٹانی

      ملین میں ملتے ہیں وویوز
      گوری مقبولیت کے معاملے میں نہ صرف سپنا چودھری بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑتی ہیں۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز آتے ہی وائرل ہو جاتی ہیں۔ گوری کا سب سے مشہور میوزک ویڈیو 'لے فوٹو لے' تھا۔ جو یوٹیوب پر زبردست ٹرینڈ کر رہا تھا۔ اس گانے کو 550 ملین ویوز ملے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: