اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بگ باس کے گھر میں پہلی مرتبہ ’حجاب‘ پہنے نظر آئی گوری ناگوری، دیکھ کر لوگ ہوئے حیران

     مشہور ہریانوی ڈانسر گوری ناگوری۔

    مشہور ہریانوی ڈانسر گوری ناگوری۔

    تعلیم کے بارے میں بات کریں تو گوری نے اپنی اسکولنگ راجستھان میں ناگور کے گوٹیا ہائیر سیکنڈری اسکول سے کی ہے۔ انہوں نے اپنا گریجویشن جودھپور میں واقع جئے نارائن ویاس یونیورسٹی سے کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہریانہ کی شکیرا کہی جانے والی گوری ناگوری ان دنوں سلمان خان کے ریالیٹی شو بگ باس 16 کے گھر میں بند ہیں اور اچھا گیم کھیل رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہیں غلط جیسچر کی وجہ سے کرن جوہر اور سلمان خان دونوں سے ڈانٹ پڑی تھی۔ یہاں تک کہ، سوشل میڈیا پر بھی انہیں ٹرول کیا گیا تھا۔ اس درمیان، اب انہیں بگ باس 16 میں حجاب پہنے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔



      بگ باس کے گھر میں گوری نے پہنا حجاب
      گوری ناگوری کو پہلی بار حجاب پہنے دیکھا گیا۔ بگ باس کے لائیو ایپی سوڈ میں انہیں حجاب لُک میں دیکھا گیا۔ ایسا پہلی مرتبہ تھا، جب گوری کا یہ روپ کیمرے کے سامنے آیا، تینا دتہ بھی انہیں دیکھ کر شاک ہوگئی تھیں۔ جب باتھ روم سے گوری حجاب پہن کر تیار ہو کر نکل رہی تھیں، تب ٹینا نے ان سے پوچھا تھا کہ، کیا کچھ خاص ہے کیا آج؟ وہ کہتی ہیں نہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ بگ باس کے گھر میں نماز پڑھتی ہیں۔ لوگ ان کی کافی تعریف کررہے ہیں۔



      مسلم ہے گوری ناگوری
      اگر آپ تھوڑے حیران ہوں کہ، گوری ناگوری نے ایسا کیوں کیا تو، ہم آپ کو بتادیں کہ گوری اصل میں مسلم ہیں، گوری کا پیدائشی نام تسلیمہ بانو ہے۔ اصل میں وہ گوری ملک لکھتی ہیں۔ گوری اپنے نام کے آگے ناگوری اس لیے لگاتی ہیں کیونکہ وہ راجستھان کے انگور ضلع کی رہنے والی ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:
      ’کیمرے کے سامنے کھولوں تمہاری پول‘،انکیت نے پرینکا کو دے دی دھمکی،ایک دوسرے کوبتایا’گھٹیا‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ڈیبیو ریلیز سے پہلے ہی پلک کو ملی ایک اور فلم، سنجے دت کے ساتھ لوگوں کو ڈراتی آئینگی نظر

      گوری ناگوری کا تعلیمی پس منظر
      تعلیم کے بارے میں بات کریں تو گوری نے اپنی اسکولنگ راجستھان میں ناگور کے گوٹیا ہائیر سیکنڈری اسکول سے کی ہے۔ انہوں نے اپنا گریجویشن جودھپور میں واقع جئے نارائن ویاس یونیورسٹی سے کیا ہے۔ انہیں ہریانہ کی شکیرا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ شکیرا کو کاپی اچھے سے کرلیتی ہیں۔ شکیرا ان کی رول ماڈل بھی رہی ہیں۔ گوری نے محض 9 سال کی عمر میں ڈانس کرنا شروع کردیا تھا اور وہ ہمیشہ سے ایک ڈانسر بننا چاہتی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: