Nora Fatehi کے گانے پر سرکاری اسکول کے بچے نے کیا زبردست ڈانس،دیکھیے وائرل ویڈیو
اسکولی بچے کے ڈانس کا یہ ویڈیو ہورہا ہے جم کر وائرل۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ آپ سبھی ویڈیو کو آئی پی ایس عہدیدار ڈاکٹر نوجوت سیمی کے پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں جانکاری دی ہے کہ وہ بچہ سرکاری اسکول میں ڈانس کررہا ہے۔
بچوں کی بڑھتی عمر کے ساتھ وہ اپنا ٹیلینٹ بھی بڑھاتے ہیں۔ وہ وقت کے ساتھ یہ بھی سوچ لیتے ہیں کہ وہ کس فیلڈ میں زیادہ بہتر کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی اُن کے برتاو سے اُن کے والدین اس چیز کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو پڑھائی میں کافی آگے ہوتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا زیادہ دھیان کھیل کود میں لگا رہتا ہے۔ بچپن سے بچوں کا زیادہ دھیان ڈانس میں لگا رہتا ہے اور کچھ اپنا کرئیر ہی ڈانس میں بنانا چاہتے ہیں۔ اسکول میں کسی بھی ایونٹ پر وہ اپنا یہ ٹیلینٹ دکھاتے نظر آتے ہیں۔
اب آپ اس بات سے اندازہ تو لگاچکے ہوں گے کہ ہم کس بارے میں بات کررہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ایک سرکاری اسکول کے طالب علم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ بچہ کھلے میدان میں دیگر طلبہ کے سامنے جم کر ٹھمکے لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں بچہ نورا فتیحی کے سانگ پر ڈانس کررہا ہے۔ یہ ویڈیو سبھی کو بے حد پسند آرہا ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا یوزرس اپنے لائیکس اور کمنٹس کی جانب سے اس پر خوب پیار برسارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سرکاری اسکول میں طلبہ کی سرگرمیاں جاری ہیں، جس میں ایک بچے نے اپنے ہنر کو سامنے رکھا ہے۔ وہ بالی ووڈ گانے پر ایسے ڈانس کررہا تھا، جیسے کہ کوئی ایکسپرٹ ڈانسر ہو۔ جی ہاں، بچے کو دیکھ کر یہی لگے گا کہ یہ کوئی ماہر ڈانسر ہے۔ نورا فتیحی کا مشہور ڈانس ویڈیو ’دلبر دلبر‘ پر اس بچے نے جم کر ڈانس کیا۔ اتنا ہی نہیں اُس نے نورا کے ڈانس اسٹیپس کو بخوبی کاپی کیا ہے۔
Talent of a government school child of Chhattisgarh.
آپ سبھی کو بتادیں کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ آپ سبھی ویڈیو کو آئی پی ایس عہدیدار ڈاکٹر نوجوت سیمی کے پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں جانکاری دی ہے کہ وہ بچہ سرکاری اسکول میں ڈانس کررہا ہے۔ بچے کے آس پاس آپ کافی سارے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نوجوت نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا۔ چھتیس گڑھ کے ایک سرکاری اسکول کے بچے کا ٹیلینٹ۔ ویڈیو پر ابھی تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس دیکھنے کو ملے ہیں۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔