உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گوندا کے ساتھ عشق لڑانے والی یہ Actress پوری طرح بدل چکی ہیں، پہچاننا مشکل

    شلپا شیروڈکر۔

    شلپا شیروڈکر۔

    تصویر پر آنے والے کمنٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ لڑکی ان کی بیٹی ہے۔ تصویر میں شلپا کافی بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بغیر میک اپ میں شلپا کو پہچاننا بہت مشکل ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: 1993 میں ریلیز ہونے والی گووندا اور چنکی پانڈے کی فلم آنکھیں تو سبھی کو یاد ہوں گی۔ جی ہاں، ہم اسی فلم کی بات کر رہے ہیں جس میں چنکی پانڈے اور گووندا کی زبردست کامیڈی نظر آئی تھی۔ یہ فلم اس وقت ریلیز ہونے والی سوپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ فلم میں چندر مکھی کے کردار کو لوگوں نے پسند کیا۔ یہ کردار شلپا شروڈکر نے نبھایا تھا۔ سب سے مضحکہ خیز منظر وہ تھا جس میں گووندا رو رہے ہیں اور چندر مکھی کو پکار رہے ہیں، اس سین نے تو ایک الگ ہی بنچ مارک سیٹ کردیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Upcoming OTT Releases This Week:اس ہفتے او ٹی ٹی پر آنے والی ہیں یہ فلمیں اور ویب سیریز



      یہ فلم تقریباً 29 سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں چندر مکھی کا کردار نبھانے والی شلپا شروڈکر کے روپ میں کئی برسوں میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ ادھر شلپا شروڈکر کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر چندر مکھی کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ranbir Alia Wedding:رنبیر اورعالیہ کی شادی کی ڈریس سے لیکر مہمانوں کی فہرست تک جانیں تفصیل

      یہ بھی پڑھیں:
      ’یا مصطفیٰ‘سانگ پر جھومتی نظر آئی Mumbai Police، بینڈ نے کیا دھماکہ دار مظاہرہ

      تصویر پر آنے والے کمنٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ لڑکی ان کی بیٹی ہے۔ تصویر میں شلپا کافی بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بغیر میک اپ میں شلپا کو پہچاننا بہت مشکل ہے۔ شلپا شروڈکر بالی ووڈ اداکارہ نمرتا شروڈکر کی بہن ہیں۔ شلپا کئی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: