உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیٹرینہ-وکی کوشل کی شادی میں مہمان اُٹھائیںگے جنگل سفاری کا لطف، ہر گیسٹ کو ملا ایک CODE

    کٹرینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کچھ مہمان جنگل سفاری سے لطف اندوز ہوں گے۔

    کٹرینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے کچھ مہمان جنگل سفاری سے لطف اندوز ہوں گے۔

    کئی مہمانوں نے رنتھمبور نیشنل پارک میں جنگل سفاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس لئے چوتھ کا برواڑہ میں واقع برواڑہ فورٹ اور تاج میں رُکنے والے مہمانوں کے لئے جنگل سفاری کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی (Katrina Kaif-Vicky Kaushal Wedding) کے لئے مہمان لگاتار پہنچ رہے ہیں۔ 9 دسمبر کو دونوں 7 پھیرے لے کر فلم انڈسٹری کے نئے پاور کپل بن جائیں گے۔ خبر ہے کہ شادی میں شریک ہونے والے مہمان رنتھمبور نیشنل پارک (Ranthambore National Park) میں جنگل سفاری (Jungle Safari) کریں گے۔ اس کے لئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

      جنگل سفاری کا خاص انتظام
      کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی اس شادی کی تقاریب میں حصہ لینے کے لئے فلمی دنیا کے کئی ستارے سڑک کے راستے سوائی مادھوپور پہنچ رہے ہیں۔ کئی مہمانوں نے رنتھمبور نیشنل پارک میں جنگل سفاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس لئے چوتھ کا برواڑہ میں واقع برواڑہ فورٹ اور تاج میں رُکنے والے مہمانوں کے لئے جنگل سفاری کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

      ہر مہمان کو ملا ایک کوڈ
      شادی تقاریب میں حصہ لینے والے مہمانوں کو ایونٹ کمپنی نے ایک کوڈ الاٹ کیا ہے۔ اس کوڈ کے بارے میں صرف مہمانوں اور ایوینٹ کمپنی کو ہی جانکاری ہے کہ کون سا کوڈ کس مہمان کا ہے۔ ایسا اس لئے کیا گیا ہے، تا کہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں رہنے والے مہمان کو آخری وقت تک یہ پتہ نہیں چل سکے کہ کون سا مہمان کہاں ٹھہرا ہوا ہے۔

      لسٹ میں ’ٹائیگر‘ کا ذکر
      نیوز18 کے پاس موجود اس ایکسکلوزیو لسٹ میں ’ٹائیگر‘ کا ذکر ہے۔ یعنی کون کون سے مہمان جنگل سفاری کے لئے سوائی مادھوپور کے جنگل میں جائیں گے۔ اس لسٹ کے حساب سے 24 کمروں میں ٹھہرنے والے مہمان جنگل سفاری کریں گے۔

      کس دن بُک کیے گئے کتنے کمرے
      وہی، لسٹ میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ 7 دسمبر سے لے کر 13 دسمبر تک کتنے کمرے بُک رہیں گے۔ لسٹ کے حساب سے 7 دسمبر کو 36 کمرے، 8 دسمبر کو 36 کمرے، 9 دسمبر کو 34 کمرے، 10 دسمبر کو 33 کمرے، 11 دسمبر کو 32 کمرے، 12 دسمبر کو 29 کمرے، اور 13 دسمبر کو 26 کمرے بُک کیے گئے ہیں، جن میں کیٹرینہ اور وکی کوشل کی شادی میں حصہ لینے والے مہمان ٹھہریں گے۔ وہیں، شادی تقاریب میں آنے والے خاص مہمانوں میں بالی ووڈ ایک شاہ رُخ خان، اکشے کمار اور ریتیک روشن کے لئے بھی ہوٹل میں کمرے بُک کروانے کی جانکاری سامنے آرہی ہے۔

      شادی میں شامل ہوںگے 120 مہمان
      کپل کی ویڈنگ کی بالی ووڈ انڈسٹری سے زیادہ گیٹس نہیں آرہے ہین۔ شادی میں صرف 120 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ دراصل، کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے لمیٹیڈ لوگوں کو ہی بلایا گیا ہے۔ جو سیلبس اس ویڈنگ کا حصہ ہیں اُن میں کرن جوہر، فرح خان، نیتیہ مہرا، یاسمین کراچی والا، امیت ٹھاکر ڈینیل بیوار، انگد بیدی، نیہا دھوپیا، سنی کوشل، سنی کی گرل فرنڈ ساروری واگھ، شاہ رُخ خان، اکشے کمار، انوشکا شرما، ویراٹ کوہلی، روہت شیٹی، ریتیک روشن، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر اور انگیرا دھار شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ مہمان شادی میں پہنچ گئے ہیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: