پنجابی اداکارہ شہناز گل اور پنجابی سنگر گرو رندھاوا کا نام ایک ساتھ جڑ رہا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی کوالیٹی ٹائم گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گرو اور شہناز کی بانڈنگ کے چرچے ہورہے تھے۔ اس درمیان سوشل میڈی اپر شہناز اور گرو کے نئے ویڈیو نے دھمال مچادیا ہے۔
گرو اور شہناز کی بانڈنگ کے ہیں چرچے بگ باس فیم شہناز گل ان دنوں خوب لائم لائٹ میں ہے۔ اداکارہ لگاتار اپنے نئے لُک اور چارم سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اس درمیان شہناز کا نام پنجابی سنگر گرو رندھاوا کے ساتھ بھی جڑ رہا ہے۔ انسٹاگرام پر شہناز اور گرو رندھاوا کے فوٹو شوٹ کا ایک اور BTS ویڈیو سامنے اایا ہے جس میں دونوں کافی مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔
ثنا کی بات پر شرما گئے گرو شہناز گل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے، جسے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا۔۔۔’کیپشن خود ہی لکھ لو، مجھے نہیں کچھ سمجھ آرہا۔۔۔‘ شیئر کیے گئے اس ویڈیو مین شہناز گل، گرو رندھاوا کی بانہوں میں نظر آرہ ہیں، دونوں ساتھ میں کھلکھلا کر ہنس رہے ہیں۔ اس درمیان اداکارہ کرو ممبر کو ہدایت دینے لگتی ہیں جسے دیکھ کر گرو شرما جاتے ہیں۔ شہناز پنجابی سنگر کے ستھ کافی خوش اور مستی کے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو دونوں پنجابی اسٹارس کے میوزک ویڈیو کے پروموشن سے جڑا ہواہے۔
پہلے بھی وائرل ہوا تھا دونوں کا ویڈیو اس سے پہلے بھی شہناز نے گرو رندھاوا کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ سے جڑا بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں دونوں کی بانڈنگ فینس کو بھی پسند آئی تھی۔ میجنٹا کلر کے سلٹ گاون میں شہناز گرو رندھاوا کے ساتھ پوز دے رہی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔