உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے ساتھ شہناز گل کا آخری گانا 'ہیبٹ' ہوا ریلیز، ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہو رہے ہیں مداح

    سدھارتھ شکلا کے ساتھ شہناز گل کا آخری گانا 'ہیبٹ' ہوا ریلیز

    سدھارتھ شکلا کے ساتھ شہناز گل کا آخری گانا 'ہیبٹ' ہوا ریلیز

    Habit Song Release: شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا آخری گانا ’ہیبٹ‘ (Habit) ریلیز کردیا گیا۔ ریلیز ہوتے ہی گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا موسٹ اویٹیڈ گانا ’ہیبٹ‘ (Habit) ایک دن پہلے ہی ریلیز کردیا گیا۔ مداحوں کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے سڈناز کی جوڑی کا ادھورا رہ گیا گانا اب آوٹ کردیا گیا ہے۔ شریا گھوشال نے ٹوئٹر پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا۔ ’سڈناز‘ کے ہزاروں مداح جلد گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، اس لئے طے وقت سے پہلے ریلیز کردیا گیا۔

      ’ہیبٹ‘ میوزک ویڈیو سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کا آخری پروجیکٹ ثابت ہوا۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے یہ پروجیکٹ بیچ میں لٹک گیا تھا، لیکن سدھارتھ کے مداحوں کے زبردست مطالبات کو دیکھتے ہوئے اسے جلد پورا کیا گیا۔ اس گانے میں آواز شریا گھوشال کی ہے۔ گانے کو ریلیز کرتے ہی سوشل میڈیا پر مداح ایک بار پھر اپنے اداکار کو یاد کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ ’انہیں ابھی بھی بھروسہ نہیں ہو رہا ہے کہ سدھارتھ اب ان کے درمیان نہیں ہے‘۔ اس گانے کے ویڈیو کو دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔

       



      اس گانے کی بی ٹی ایس پکچرس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ ہنستے مسکراتے سدھارتھ شکلا کو دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے تھے۔ اس گانے کے دوران شہناز بھی اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ ’ہیبٹ‘ یو ٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ گانا تو لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ مداح سڈناز کی بیوٹی فل کیمسٹری دیکھ کر جذباتی ہو رہے ہیں۔

       



      واضح رہے کہ ’بگ باس 13‘ ونر سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی جوڑی بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے بنی تھی۔ دونوں کیمسٹری مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ ان کا نام ہی سڈناز رکھ دیا۔ گزشتہ دو ستمبر کو سدھارتھ شکلا کی موت ہوگئی تھی۔ ان کی موت سے مداحوں کو کافی صدمہ لگا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: