کاسٹنگ کاؤچ کی خبروں کو ہنسیکا نے بتایا فیک، کہا-’بکواس شائع کرنا بند کرو‘

کاسٹنگ کاؤچ کی خبروں کو ہنسیکا نے بتایا فیک، کہا-’بکواس شائع کرنا بند کرو‘

کاسٹنگ کاؤچ کی خبروں کو ہنسیکا نے بتایا فیک، کہا-’بکواس شائع کرنا بند کرو‘

ہنسیکا نے چھوٹی سی عمر میں ہی ایکٹنگ کرنا شروع کردیا تھا۔ ریتیک روشن کے ساتھ وہ فلم ’کوئی مل گیا‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    جنوبی ہند اور بالی ووڈ مین اپنی ایکٹنگ کا ہنر دکھانے والی ہنسیکا موٹوانی آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ اداکارہ کا فلموں کے ساتھ تنازعات سے بھی گہرا ناطہ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہنسیکا کو انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے لیے انہوں نے ایک ٹوئٹ کر کے اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔

    ہنسیکا نے خبروں کو لے کر ظاہر کیا غصہ

    ہنسیکا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ان رپورٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ، ’یہ کوٹ میں نے کہیں نہیں دیا۔۔۔ بکواس چھاپنا بند کریں۔‘ دراصل اداکارہ کو لے کر کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان رپورٹس میں اداکار کا نام نہیں لکھا لیکن یہ ضرور بتایا کہ ہنسیکا نے اس ایکٹر کو سبق سکھایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر نقلی خون میں لت پت پہنچی ایک خاتون، جانیے کیا تھی وجہ!

    شادی کے بعد سے تنازعات میں رہی ہیں ہنسیکا

    بتا دیں کہ ہنسیکا موٹوانی نے 4 دسمبر 2022 کو سہیل کتھوریا سے شادی کی تھی۔ جس کے بعد اداکارہ لگاتار تنازعہ کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ دراصل سہیل اداکارہ کے بہترین دوست کے سابق شوہر تھے۔ اس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔ جس پر ان کے شوہر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہ خبریں آ رہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ ہنسیکا کی وجہ سے میری پہلی شادی ٹوٹ گئی۔ جو کہ بالکل غلط ہے...'

    یہ بھی پڑھیں:

    جب ایک سین میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ہونا پڑا شرمندہ، ڈائریکٹر نے کہا: کون آئے گا فلم دیکھنے، خود کیا حیران کن انکشاف

    کام کی بات کریں تو ہنسیکا موٹوانی نے اپنی اگلی فلم ’مین‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہنسیکا کی 51ویں فلم ہے۔ بتادیں کہ ہنسیکا نے چھوٹی سی عمر میں ہی ایکٹنگ کرنا شروع کردیا تھا۔ ریتیک روشن کے ساتھ وہ فلم ’کوئی مل گیا‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: