جئے پورکے 450 سال پرانے قلعہ میں ہوگی ہنسیکا موٹوانی کی شادی، شاہی انداز میں آئے گی اداکارہ کی بارات
جئے پورکے 450 سال پرانے قلعہ میں ہوگی ہنسیکا موٹوانی کی شادی، شاہی انداز میں آئے گی اداکارہ کی بارات
ہنسیکا کو ان کے منگیتر سوہیل نے ایفل ٹاور کے سامنے لال گلاب اور رنگ کے ساتھ پرپوز کیا تھا۔ ہنسیکا نے اپنی شادی کے پروپوزل کی کئی تصویریں اپنے انسٹاگرام پر فینس کے ساتھ شیئر کی تھی۔
تمل اور تلگو انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری کی چھاپ چھوڑنے والی مشہور اداکارہ ہنسیکا موٹووانی ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کی وجہ سے ہر طرف چھائی ہوئی ہے۔ ؤہنسیکا اگلے مہینے دسمبر میں اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ ہنسیکا اپنے بزنس پارٹنر سوہیل کتھوریا کے ساتھ سات پھیرے لینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔
اگلے ہفتے سے ان کی شادی کی پری ویڈنگ فنکشنس کی بھی شروعات ہونے جارہی ہے، لیکن ہنسیکا شادیکا جشن شروع کرنے سے پہلے آشیرواد لیتی دکھائی دیں گی۔ جی ہاں تازہ میڈیا رپورٹ کی مانیں تو ویڈنگ فنکشن سے پہلے ہنسیکا موٹوانی گھر میں ماتا کی چوکی رکھیں گی جس کے بعد ہی ان کی شادی کی شہنائی بجے گی۔ ہنسیکا موٹوانی ماتا رانی کی کتنی بڑی بھکت ہیں، یہ بات تو آپ سبھی اچھے سے جانتے ہیں۔ ایسے میں اپنی شادی کی شروعات ہنسیکا اور سوہیل ماتا رانی کے آشیرواد سے کرنا چاہتے ہیں۔ ہنسیکا اور سوہیل جئے پور کے 450 سال پرانے منڈوتا قلعہ میں 4 دسمبر کو سات پھیرے لیں گے۔ ہنسیکا ان دنوں اپنی شادی کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ شادی کے لہنگے سے لے کر زیورات تک سب کچھ ہنسیکا نامی ڈیزائنر کا ہی استعمال کریں گی۔ ہنسیکا کی شادی بے حد ہی شاہی انداز میں ہونے والی ہے۔ ان کی بارات بھی شاہی انداز میں آئے گی۔
اس شاہی شادی کی تصویریں دیکھنے کے لیے ہنسیکا موٹوانی کے چاہنے والے کافی ایکسائٹیڈ نظر آرہے ہیں۔ جتنی رومانوی اور شاہی شادی کی لوکیشن ہے، اتنا ہی رومانٹیک ہنسیکا کا ویڈنگ پروپوزل بھی تھا۔ ہنسیکا کو ان کے منگیتر سوہیل نے ایفل ٹاور کے سامنے لال گلاب اور رنگ کے ساتھ پرپوز کیا تھا۔ ہنسیکا نے اپنی شادی کے پروپوزل کی کئی تصویریں اپنے انسٹاگرام پر فینس کے ساتھ شیئر کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔