ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب بہن شاہین بھٹ کیلئےاسٹیج پر پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگی تھیں عالیہ بھٹ، چپ کرانا ہوا مشکل: ویڈیو

عالیہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور لوگ جاننا چاہتے تھے کہ آخر ایسی کون سی وجہ ہے جس نے عالیہ کو اس قدر رلا دیا ہے۔

  • Share this:
جب بہن شاہین بھٹ کیلئےاسٹیج پر پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگی تھیں عالیہ بھٹ، چپ کرانا ہوا مشکل: ویڈیو
رو پڑیں عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی مشہور ومعروف ڈاریکٹر مہیشن بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ آج 15 مارچ کو اپنا 27 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلمی دنیا میں بیحد ہی کم عمر میں اپنی اداکاری سے سب کے دلوں میں بس جانے والی عالیہ ان دنوں بالی ووڈ میں ٹاپ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ عالیہ بھٹ جتنی چلبلی اور نٹ۔کھٹ ہیں اتنی ہی جذباتی بھی ہیں۔ دراصل عالیہ ایک ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں آ گئی تھیں جس میں وہ اپنی بہن شاہین بھٹ کیلئے روتی نظر آئی تھیں۔  تو چلئے آج ان کی سالگرہ پر جانتے ہیں عالیہکے اس ویڈیو کے بارے میں۔


عالیہ بھٹ جہاں اپنی شادی کی خبروں اور رنبیر کپور کے ساتھ رشتوں کو لیکر سرخیوں میں رہیں ہیں وہیں گزشتہ دنوں عالیہ ایک ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں آ گئی تھیں۔ اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ پھوٹ پھوٹ کر روتی نظر آئیں۔ عالیہ کے بغل میں ان کی بہن شاہین بھٹ بھی بیٹھی ہیں جو انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ، آخر ایسی کون سی وجہ ہے جس نے عالیہ کو اس قدر رلا دیا ہے۔


دراصل، عالیہ بھٹ اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ ممبئی میں منعقد خواتین کے ایک سیمینار میں پہنچی تھیں۔ اس دوران وہ بات کرتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ سیمینار میں اپنی بہن شاہین کے ڈپریشن کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ عالیہ بات کرتے کرتے اچانک پھوٹ۔ پھوٹ کر رونے لگیں۔ عالیہ کو روتے دیکھ کر ان کی بہن شاہین فورا ان کے پاس آئیں اور انہیں چپ کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی خود کو رونے سے روک نہیں پائیں۔








View this post on Instagram


Emotional #AliaBhatt with sister #ShaheenBhatt for a women's seminar in Mumbai today #instadaily #ManavManglani


A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on Dec 1, 2019 at 7:30am PST




بتادیں کہ عالیہ کی بہن شاہین ان سے پانچ سال بڑی ہیں اور 13 سال کی عمر سے ڈپریشن سے جوجھ رہی ہیں۔ شاہین نے اپنے ڈپریشن کو لے کر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام ہے ’’ آئی ہیو نیور بین ان ہیپئیر‘‘۔ عالیہ نے بتایا تھا کہ ’میں نے اپنی بہن کے ساتھ رہنے کے بعد بھی اس کی لکھی کتاب پڑھنے کے بعد ہی اس کے احساسات کو صحیح طریقے سے سمجھا‘۔ عالیہ اپنی بہن کو لے کر بیحد حساس ہیں یہ بات کئی مواقع پر سامنے آ چکی ہے۔
First published: Mar 15, 2020 10:27 AM IST