ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون نے خود کیا انکشاف ، اس وجہ سے رنویر سنگھ سے ہوئی محبت

شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون کا یہ پہلا یوم پیدائش ہے۔ بھلے ہی دونوں کی محبت بہت پہلے ظاہر ہوگئی ہو ، لیکن دونوں نے اپنے رشتوں کو تقریبا چھ سالوں تک دنیا سے پوشیدہ رکھا ۔

  • Share this:
دیپیکا پڈوکون نے خود کیا انکشاف ، اس وجہ سے رنویر سنگھ سے ہوئی محبت
دیپکا پاڈوکون۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون کا یہ پہلا یوم پیدائش ہے۔ بھلے ہی دونوں کی محبت بہت پہلے ظاہر ہوگئی ہو ، لیکن دونوں نے اپنے رشتوں کو تقریبا چھ سالوں تک دنیا سے پوشیدہ رکھا۔ دونوں نے اپنی شادی کے کارڈ کے ذریعہ ہی دنیا کو اپنے رشتے کی بابت خبر دی۔

شادی کے بعد دئے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا سے جب پوچھا گیا کہ کیا رنویر کی ماں نے انہیں یہ بتانے کی کوشش کی کہ رنویر کس مزاج کا لڑکا ہے ؟ تو دیپیکا کہتی ہیں کہ "بالکل نہیں ، وہ اپنے والدین اور بہن سے زیادہ مجھ سے ڈرتے ہیں، اگر رنویر سے کوئی کام کروانا ہے تو اس کے گھر والے چاہیں گے کہ اس کیلئے میں رنویر کو مناوں "۔

پہلی مرتبہ رنویر سے کہا ملاقات ہوئی تھی ؟ اس پر دیپیکا نے بتایا کہ وہ دونوں پہلی مرتبہ سنگاپور میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ملے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک دن میں یش راج اسٹوڈیو میں شوٹنگ کررہی تھی تو رنویر وہاں پہنچے اور میرے ساتھ فلرٹ کرنے لگے۔ حالانکہ اس وقت وہ کسی اور کو ڈیٹ کررہے تھے ، اس کے باوجود وہ میرے ساتھ فلرٹ کئے جارہے تھے ۔

میں نے کہا کہ تم میرے ساتھ فلرٹ کررہے ہو تو رنویر نے کہا کہ بالکل نہیں ، میں نے زور دےکر کہا کہ یو آر فلرٹنگ ود می ۔ اس کے بعد ہم سنجے لیلا بھنسالی کے گھر پر رام لیلا فلم کے دوران ملے ۔ ہمیں بھنسالی جی نے لنچ کیلئے بلایا تھا۔ ہم کھا رہے تھے اور میرے دانت میں کھانے کا ایک ٹکڑا پھنس گیا تھا ۔ رنویر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تمہارے دانت میں کیکڑا پھنسا ہوا ہے ، تو میں کہا "تو نکال دو اس کو"، یہ ایسا وقت تھا ، جب مجھے رنویر کافی خاص لگے۔

دیپیکا پڈوکون کی پیدائش پانچ جنوری 1986 کو ہوئی تھی ۔ انہوں نے سال 2007 میں پہلی بالی ووڈ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی ۔ فلم کامیاب رہی اور رفتہ رفتہ دیپیکا کامیاب ہوتی چلی گئیں۔ گزشتہ سال انہوں نے رنویر سنگھ سے شادی کی تھی۔

First published: Jan 05, 2019 06:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading