بالی ووڈ کے ’سیریل کسر‘ کہے جانے والے اداکار عمران ہاشمی Emraan Hashmi آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کے شروعاتی دور میں ایک سے بڑھ کر ایک بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ لیکن اس کے بعد بھی انہیں پہچان ملی ’سیریل کسر‘ جسے وہ خود بھی نہیں چاہتے تھے۔ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی
(Emraan Hashmi) کی طویل عرصے سے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن وہ مداحوں کے درمیان اپنی موجودگی بنائے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک رومانٹک گانا 'لٹ گائے' (Lut Gaye) ریلیز ہوا تھا جس کی ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر کافی دھمال مچائے ہوئے ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بہت سارے لوگوں نے اس گانے پر ڈانس کرکے اپنا ویڈیو بیحد سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا۔
یہ گانا جبین نوٹیال نے گایا ہے۔ تنیشک باغچی نے اس گانے کو سنگیت دیا ہے۔ منوج منتسر نے گیت لکھا ہے۔ آپ یہ پورا گانا یوٹیوب یا ٹی سیریز کے آفیشیل اکاؤنٹ پر جاکر سن سکتے ہیں۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے گانے کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ گانے کے رلیز کے ایک گھنٹے کے اندر یہ گانا وائرل ہوگیا۔ وہیں اس کے علاوہ عمران ہاشمی کچھ گانے ایسے اور بھی ہیں جو ہٹ رہے۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔
وہ لمحے
عاشق بنایا آپ نے
تو ہی میری شب ہے
تم ملے
عبادت
پی لوں
ورک فرنٹ کی بات کریں تو عمران ہاشمی جلد ہی چہرے فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ خبر ہے عمران ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہیں آخری مرتبہ فلم وائے چیٹ انڈیا میں دیکھا گیا تھا جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
عمران ہاشمی نے تمسا نہیں دیکھا ، زہر ، عاشق بنایا آپ نے ، چاکلیٹ ، کل یگ ، اکثر، گینگسٹر جیسی تمام فلموں میں زبردست کسنگ سین کئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔