ہما قریشی 28 جولائی کو 36 سال کی ہوجائیں (Happy Birthday Huma Qureshi)
گی۔ جمعرات کو اداکارہ کا یوم پیدائش ہے، لیکن ہما قریشی اپنا یوم پیدائش ایک دن پہلے ہی منا رہی ہیں۔ اس کی وجہ ان کا ورک کمٹمنٹ ہے۔ ہما قریشی 28 کو اپنے ایک پروجیکٹ میں مصروف رہنے والی ہیں۔ ای ٹائمس کی رپورٹس کے مطابق، ہما قریشی ایک دن پہلے، 27 جولائی (آج) کو یوم پیدائش منائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔
اداکارہ کے ایک قریبی نے ای ٹائمس کو بتایا کہ ہما قریشی نے اس سال ایک کول اور دلچسپ برتھ ڈے بیش کی تیاری کی ہے۔ ہما قریشی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا، ’ہما قریشی27 جولائی کو اپنے یوم پیدائش کی پلاننگ کر رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے خاص دن کو یادگار بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور فیملی کے لوگوں کے ساتھ کچھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال پارٹی کی تھیم ایتھلیزر ہے۔ ان کے مہمانوں کو کول اور آرام دہ کپڑے پہننے کے لئے کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔Ranveer Singh کی برہنہ تصویریں کہاں اور کیسے شوٹ ہوئیں!پارٹی ایک گیمنگ جگہ پر کی جائے گیذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پارٹی ایک گیمنگ جگہ پر ہوسٹ کی جائے گی، جہاں مہمان گیم کھیل سکیں اور دلچسپ چیزیں کرسکیں گے۔ یہ دیکھنا یقینی طور پر دلچسپ ہوگا کہ کون اسٹائلش، لیکن آرام دہ ایتھلیزر آوٹ فٹ میں آتا ہے۔
ہما نے اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیااس درمیان ہما قریشی نے منگل کی صبح دنیش وجان کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ فلم کا نام ‘پوجا میری جان‘ ہے۔ اسی کے بارے میں بولتے ہوئے ہما قریشی نے ایک بیان میں شیئر کیا، ’یہ یوم پیدائش ہمارے مصروف وقت کے دوران ہے اور میں کوشش کر رہی ہوں کہ کام کاجی دنوں کے دوران بھی ہم اپنے خاص دن کو بے حد خاص بناسکے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔