உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday Kareena: کرینہ کپور خان 41 سال کی ہوگئیں، جانیں دو بچوں کی ماں بننے کے بعد بھی کیسے رہتی ہیں اتنی فٹ

    کرینہ کپور خان 41 سال کی ہوگئیں، جانیں دو بچوں کی ماں بننے کے بعد بھی کیسے رہتی ہیں اتنی فٹ

    کرینہ کپور خان 41 سال کی ہوگئیں، جانیں دو بچوں کی ماں بننے کے بعد بھی کیسے رہتی ہیں اتنی فٹ

    Happy Birthday Kareena Kapoor Khan: بھلے ہی کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دو بچوں کی ماں بن چکی ہیں، لیکن آج بھی فٹنس کے معاملے میں وہ نئی نسل کی اداکارہ کو بھی ٹکر دے سکتی ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لئے کرینہ کپور خان سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے لے کر پلاٹیس کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہفتے میں کچھ دن یوگا اور میڈیٹیشن بھی کرتی ہیں۔ کرینہ کپور خان ہفتے میں 6 دن ایکسرسائز کرتی ہیں اور اتوار کو آرام کرتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      Happy Birthday Kareena Kapoor Khan: کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) آج اپنا 41 واں یوم پیدائش (Birthday) منا رہی ہیں۔ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کے آگے آج کے نوجوان اسٹار بھی پیچھے ہیں۔ ان کی باڈی کو دیکھ کر انداز لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فٹنس کو لے کر کتنی محتاط ہیں۔ دو بچوں کی پیدائش کے بعد ہر بار اپنے وزن کو آسانی سے گھٹا لینا، ان کے لئے بے حد آسان سی بات لگتی ہے۔ خود کو فٹ رکھنے کے لئے کرینہ کپور خان کیا کرتی ہیں، آئیے جانتے ہیں ان کی فٹنس کے راز (Fitness secrets) کے بارے میں۔

      فٹنس کے لئے کرتی ہیں ورک آوٹ

      بھلے ہی کرینہ کپور خان دو بچوں کی ماں بن چکی ہیں، لیکن آج بھی فٹنس کے معاملے میں وہ نئی نسل کی اداکارہ کو بھی ٹکر دے سکتی ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لئے کرینہ کپور خان سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے لے کر پلاٹیس کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہفتے میں کچھ دن یوگا اور میڈیٹیشن بھی کرتی ہیں۔ کرینہ کپور خان ہفتے میں 6 دن ایکسرسائز کرتی ہیں اور اتوار کو آرام کرتی ہیں۔

      ہمیشہ مکھانا رکھتی ہیں ساتھ

      کرینہ کجپور خان جب بھی شوٹنگ یا کام سے باہر جاتی ہیں، تو ہمیشہ مکھانا سے بھرا ڈبہ اپنے ساتھ ضرور رکھتی ہیں، جس سے جب بھی ان کو بھوک لگے تو جنک فوڈ کھانے کی جگہ وہ اسے کھا سکیں۔ مکھانے فائبر میں ہائی اور کیلوری میں کم ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی مکھانے کھانے سے لمبے وقت تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے۔ مکھانے میگنیشیم سے بھر پور اور دل کے لئے اچھے معانی جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ اینٹی - ایجنگ انزائمس سے آزاد ہوتے ہیں۔ کرینہ کپور کو روسٹ یا بیک کرکے ان پر نمک ڈال کر کھانا پسند کرتی ہیں۔

      ٹائم سے کرتی ہیں بریک فاسٹ، لنچ اور ڈنر

      کرینہ کپور خان اپنے ڈائٹ کو لے کر کافی پابند ہیں۔ وہ وقت سے ناشتہ کرتی ہیں۔ کرینہ کپور خان اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام اور کیلے کے ساتھ کرتی ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ جم کرتی ہیں۔ کرینہ کپور خان لنچ دن کے 12 بجے کرنا پسند کرتی ہیں، جس سے کھانا اچھی طرح سے ہضم ہوسکے۔ بیبو لنچ میں کبھی دہی - چاول تو کبھی دال، سبزی، روٹی، سلاد کھانا پسند کرتی ہیں۔ پھل کھانے کے لئے ان کا وقت دوپہر دو تین بجے کا ہے۔ ڈنر میں کرینہ کپور خان کبھی پلاو - رائتا، پودینہ-پالک کی روٹی اور دہی یا پھر کبھی دال، سبزی، روٹی کھاتی ہیں۔

      چائے یا کافی سے رہتی ہیں دور

      کرینہ کپور خان شام کو چائے یا کافی کی جگہ موسمی پھلوں کا جوس، نیبو پانی، چھاچھ، لسی یا ناریل پانی پینا کرتی ہیں۔ یہ ان کو پورے دن ہائیڈریٹیڈ رہنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ کبھی کبھی روسٹ کیا ہوا چوڑا بھی کھا لیتی ہیں۔ کرینہ کپور خان رات میں سونے سے پہلے دودھ میں ہلدی اور چٹکی بھر زائفل ڈال کر پیتی ہیں۔ یہ ان کی ایمیونٹی کو مضبوط بناتا ہے اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ اسکن کو ہائیڈریٹیڈ رکھنے کے لئے کرینہ کپور خان پورے دن میں بہت سارا پانی پیتی ہیں۔ اس سے ان کی اسکن ہمیشہ شائن کرتی رہتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: