உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday Kiran Rao: عامر خان کو بچپن میں ہی دل دی بیٹھی تھیں کرن راو، ایسے شروع ہوا تھا پیار

    عامر خان کو بچپن میں ہی دل دی بیٹھی تھیں کرن راو، ایسے شروع ہوا تھا پیار

    عامر خان کو بچپن میں ہی دل دی بیٹھی تھیں کرن راو، ایسے شروع ہوا تھا پیار

    بالی ووڈ کی مشہور ڈائریکٹر کرن راو (Kiran Rao) کا آج 7 نومبر کو یوم پیدائش (Kiran Rao Birthday) ہے۔ وہ عامر خان (Aamir Khan) کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں۔ وہ آج بھلے عامر خان سے الگ ہوگئی ہوں، لیکن ان کی لواسٹوری کسی فیئرٹیل سے کم نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب کرن راو 14 سال کی تھیں، تبھی انہیں عامر خان سے پیار ہوگیا تھا۔

    • Share this:
      کرن راو (Kiran Rao) بالی ووڈ میں فلمساز، ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی عامر خان (Aamir Khan) سے طلاق لیا تھا۔ تب جوڑے کے فینس اور دوست کافی مایوس ہوئے تھے۔ وہ اب زندگی کے نئے سفر پر نکل گئی ہیں۔ آج اس مشہور ڈائریکٹر کا یوم پیدائش(Kiran Rao Birthday)  ہے۔ آئیے، اس موقع پر ان کی زندگی کے کچھ خاص قصوں کو جانیں۔

      کرن راو اب تک کچھ شاندار فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ فلم ’لگان‘ ان میں سے ایک ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ وہ اپنے کام سے زیادہ عامر خان کے ساتھ رشتے کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔ وہ آج بھلے الگ ہیں، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب کرن راو، عامر خان پر جان چھڑکتی تھیں۔ وہ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

      کرن راو جب چھوٹی تھیں، تب وہ عامر خان کی بہت بڑی فین تھیں۔ وہ تب خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھیں کہ وہ ایک دن عامر خان کی بیوی بنیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب کرن راو 14 سال کی تھیں، تبھی انہیں عامر خان سے پیار ہوگیا تھا۔ کرن راو نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ عامر خان کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ دیکھنے کے بعد ان کی فین بن گئی تھیں۔

      کرن راو نے جب فلم ’لگان‘ میں آشوتوش گوواریکر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا تھا، تب عامر خان کے ساتھ ان کی دوستی ہوئی تھی۔ دھیرے دھیرے یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ عامر خان کو خوش مزاج کرن راو کا سنجیدہ مزاج کافی پسند آیا۔ خاص بات یہ ہے کہ کرن راو نے ’لگان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور یہیں سے انہیں اپنا پہلا پیار ملا۔

      بطور ڈائریکٹر کرن راو کی پہلی فلم تھی- ’دھوبی گھاٹ‘، جو سال 2011 میں عامر خان پروڈکشنس کے بینر تلے ریلیز ہوئی تھی۔ کرن راو اور عامر خان کا ایک بیٹا آزاد راو خان ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ادیتی راو حیدری کی کزن ہیں۔ کرن راو ’پانی فاونڈیشن‘ نام کے ایک این جی او کی شریک فاونڈر بھی ہیں، جو مہاراشٹر یمں قحط سالی کی پریشانی کو لے کام کرتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: