உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Birthday Special: نندتا داس نے عامر خان کی اس فلم سے کیا تھا ڈیبیو، کمرشیل سے زیادہ آرٹ سنیما سے ملی پہچان

    نندتا داس نے عامر خان کی اس فلم سے کیا تھا ڈیبیو، کمرشیل سے زیادہ آرٹ سنیما سے ملی پہچان

    نندتا داس نے عامر خان کی اس فلم سے کیا تھا ڈیبیو، کمرشیل سے زیادہ آرٹ سنیما سے ملی پہچان

    بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ اور فلمساز نندتا داس (Nandita Das Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ آج 52 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش 7 نومبر 1969 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ نندتا داس نے کمرشیل سنیما سے زیادہ آرٹ سنیما سے زیادہ آرٹ سنیما میں کام کیا۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی ہدایت کاری کی ہے۔

    • Share this:

      بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ اور فلمساز نندتا داس (Nandita Das Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ آج 52 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش 7 نومبر 1969 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ نندتا داس نے کمرشیل سنیما سے زیادہ آرٹ سنیما سے زیادہ آرٹ سنیما میں کام کیا۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی ہدایت کاری کی ہے۔ نندتا داس کو ان کی پرفارمنس کے لئے کئی قومی وبین الاقوامی ایوارڈ بھی ملے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، انہیں بطور ڈائریکٹر بھی کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ ملے ہیں۔ نندتا داس کا شمار ملک کی سب سے فائنسٹ اداکارہ میں ہوتا ہے۔


      نندتا داس (Nandita Das Education) کے والد جتن داس بھی ایک آرٹسٹ ہیں۔ ان کی ماں ورشا داس ایک رائٹر ہیں۔ ممبئی میں پیدا ہونے کے باوجود ان کی پرورش دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے دہلی کے مرانڈا کالج سے بھگول میں گریجویشن اور دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف سوشل ورک سے پوسٹ گریجویشن کی پڑھائی کی۔ انہوں نے رشی ویلی اسکول میں پڑھایا بھی ہے۔


      نندتا داس (Nandita Das Films) نے 40 سے زیادہ فیچر فلموں میں کام کیا۔ اس دوران انہوں نے شیام بینیگل، دیپا مہتا، منی رتنم، مرنال سین سمیت کئی عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا۔ نندتا کو سال 1998 میں آئی فلم ’1947 ارتھ‘، ’بونڈر‘ جیسی فلموں سے پہچان ملی۔ وہ ’1947 ارتھ‘ میں عامر خان (Aamir Khan) کے اپوزٹ تھیں ان فلموں میں ان کی پرفارمنس کو کافی سراہا گیا اور ان کے لئے انہیں کئی ایوارڈ بھی ملے۔


      نندتا داس نے ہندی فلموں کے علاوہ، انگلش، بنگالی، ملیالم، تمل، تیلگو، اردو، مراٹھی، اڑیا اور کنڑ فلموں میں بھی کام کیا۔ نندتا داس ان سبھی زبانوں کو بہت اچھے سے بولنا جانتی ہیں۔


      نندتا داس (Nandita Das) نے سال 2008 سے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا۔ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ’فراق‘ تھی۔ فلم کی کہانی سال 2002 کے گجرات فساد کے ایک ماہ کے بعد کی کہانی تھی۔ سال 2018 میں انہوں نے ’منٹو‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی لیڈ رول میں تھے۔ اس فلم کو کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیو میں دکھایا گیا۔


      نندتا داس کو سال 2000 میں فلم ’1947 ارتھ‘ کے لئے بیسٹ ڈیبیو اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ (Filmfare Award) ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سانتا مونیکا فلم فیسٹیول میں فلم بونڈر کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں انہیں فلم ’امار بھون‘ کے لئے انہیں بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ میڈرڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں انہیں ماٹی مائے کے لئے بہترین اداکارہ کے لئے ایوارڈ ملا۔


      بطور ڈائریکٹر ’منٹو‘ کے لئے سال 2019 میں انہیں فلم فیمیئر نامینیشن ملا، لیکن فلم کے لئے انہیں ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ میں بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔ وہیں فلم فراق کے لئے سال 2010 میں فلم فیئر کا اسپیشل ایوارڈ ملا۔ اس فلم کے لئے انہیں کئی انٹرنیشنل ایوارڈ بھی ملے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: