Preity Zinta Fitness Secrets:فلمیں دیکھنا کس کو پسند نہیں۔ کسی کو فلموں کے ڈائیلاگ کاپی کرنے کا شوق ہے تو کچھ اپنے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کو فالو کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ اب بھی ان فنکاروں کے دیوانے ہیں، جنہوں نے کبھی بڑے پردے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ آج ہم ایسی ہی ایک شخصیت کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں، جس نے نہ صرف باکس آفس پر دو دہائیوں تک راج کیا بلکہ اپنی فٹنس(Fitness) اور فگر کی وجہ سے آج بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جی ہاں، ہم بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا(Preity Zinta) کی بات کر رہے ہیں۔ پریتی کی 31 جنوری کو سالگرہ ہوتی ہے۔
پریتی زنٹا آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ پریتی کا نام ان ہیروئنوں کی فہرست میں شامل ہے، جو 40 سال بعد بھی فٹ اور متحرک نظر آتی ہیں۔ پریتی خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھنٹوں جم میں پسینہ بہاتی ہیں جب کہ وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈائٹ پلان بھی فالو کرتی ہیں۔ پریتی زنٹا اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ اپنا ورک آوٹ پلان شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں پریتی زنٹا کے ’فٹنس منتر‘ کے بارے میں۔ جسے اپنا کر آپ بھی صحت مند لائف اسٹائل گزار سکتے ہیں۔
پریتی زنٹا کا ورک آوٹ روٹین
پریتی جم میں کچھ خاص ورزش کرنا پسند کرتی ہیں، جس میں ڈمبلس کی مدد سے بائیسیپ، ٹرائی سیپ اور اینڈورفن ان کی فٹنس روٹین کا حصہ ہے۔
بش اَپس لگاتی ہیں پریتی زنٹا
پش اَپس ایکسرسائز پریتی کے ڈیلی روٹین کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پریتی روز آدھار گھنٹہ یوگا، رننگ و سوئمنگ پر بھی خرچ کرتی ہیں۔
فٹنس روٹین میں ڈانس بھی ہے شامل
پریتی زنٹا کے فٹنس روٹین میں ڈانس بھی شامل ہے کیونکہ وہ ڈانس کرنا پسند کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ورزش چھوڑ دی جاتی ہے یا کسی وجہ سے جم نہ جا پاتی ہیں تو وہ بعض اوقات گھر میں ہی ڈانس کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا جسم کافی فٹ اور ایکٹیو رہتا ہے۔
وہ پیلیٹس ایکسرسائز (Pilates)کی مشقیں بھی کرتی ہیں۔ جو مائنڈ-باڈی ورزش ہے۔ پریتی سے ایسا کرنے کا طریقہ جانیے، ویڈیو دیکھیں۔
بھرپور نیند لیتی ہیں پریتی زنٹا
پریتی زنٹا کا ماننا ہے کہ کافی اچھی اور گہری نیند لینا بھی فٹ اور صحت مند طرز زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔
کچھ ایسا ہی ہے پریتی زنٹا کا روزانہ کا ڈائیٹ پلان
پریتی زنٹا صبح کا ناشتہ کرنا کبھی نہیں بھولتیں۔ دن کا آغاز صحت بخش ناشتے سے ہونا چاہیے۔ پریتی کا ناشتہ وٹامنز، کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔
ہیلدی ڈائٹ ہے پریتی کا ہیلدی سکریٹ
پریتی زنٹا اپنی خوراک میں زیادہ تر تازہ اور آرگینک چیزیں شامل کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پریتی فٹ رہنے کے لیے پھلوں کے جوس کا استعمال کرتی ہیں۔
خوب پانی پیتی ہیں پریتی
پریتی کے مطابق پانی پینے سے تمام زہریلے مادے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم اچھی طرح ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پریتی دن میں وافر مقدار میں پانی پیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دن میں ایک بار ناریل کا پانی پینا بھی پریتی کی خوراک کا حصہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔