Happy Birthday Raashi Khanna: کبھی جسپریت بمراہ سے جڑا تھا اداکارہ کا نام، شروع کی تین فلمیں تھیں بلاک بسٹر، اتنے کروڑ کی ہیں مالکن
Happy Birthday Raashi Khanna: سال 2013 میں ریلیز ہوئی جان ابراہم (John Abraham) کی فلم ’مدراس کیفے’ میں بھی راشی کھنہ (Raashi Khanna) نظر آئی تھیں۔ وہ ان کی پہلی بالی ووڈ (Bollywood) فلم تھی۔ انہوں نے 2014 سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں نے بڑے پردے پر بہترین مظاہرہ کیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 01, 2020 01:36 AM IST

کبھی جسپریت بمراہ سے جڑا تھا اداکارہ کا نام، شروع کی تین فلمیں تھیں بلاک بسٹر، اتنے کروڑ کی ہیں مالکن
تیلگو (Telugu) سنیما کی مشہور اداکارہ راشی کھنہ (Raashi Khanna) کا آج یوم پیدائش ہے۔ 30 نومبر 1990 کو دہلی میں پیدا ہوئی راشی نے تیلگو کے ساتھ ہندی، تمل اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 2013 میں ریلیز ہوئی جان ابراہم (John Abraham) کی فلم ’مدراس کیفے’ میں بھی راشی کھنہ نظر آئی تھیں۔ وہ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔ انہوں نے 2014 سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں نے بڑے پردے پر کافی اچھی کارکردگی کی تھی۔
ابتدائی فلموں سے ساوتھ سنیما میں ملا بڑا نام
راشی کھنہ نے تیلگو سنیما میں 2014 کی فلم ’اہالو گسا گسالدے’ سے قدم رکھا۔ فلم کو شائقین نے خوب پسند کیا اور راشی کھنہ کی اداکاری کی بھی کافی سراہنا ہوئی۔ اس کے بعد راشی کھنہ ’جل’ اور ’جورو’ نام کی فلم میں نظر آئیں جس کو ملا جلا رسپانس ملا۔ سال 2015 میں وہ اداکار روی تیجہ کے اپوسٹ ’بینگل ٹائیگر’ فلم میں نظر آئیں۔ یہ فلم بڑے پردے پر بلاک بسٹر رہی اور اس نے کافی پیسہ کمایا۔ راشی کھنہ کو انڈسٹری میں ویسا ہی آغاز ملا، جیسا ہر فنکار اپنی فلموں کے لئے چاہتا ہے۔ راشی کھنہ نے ’امیکا نودی ایگل’، ’ایوگیہ’، ’راجا دی گریٹ’ جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
جسپریت بمراہ کے ساتھ جڑنے لگا نام
کروڑوں کی ہیں مالکن
رپورٹس کے مطابق، راشی کھنہ تقریباً 15 کروڑ روپئے کی مالکن ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ ایک فلم کے لئے تقریباً 30 لاکھ روپئے لیتی ہیں اور وہ کئی برانڈ کے لئے تشہیر بھی کرتی ہیں۔ خبروں کے مطابق سال 2017 میں راشی کھنہ نے حیدرآباد میں خود کا ایک گھر خریدا ہے اور فیملی کے ساتھ وہیں شفٹ ہوگئی ہیں۔